سردی میں الرجی سے بچنے کے 6 طریقے

چاہے گرمیاں ہو ں سردیاں یا خزاں، الرجی کسی بھی موسم میں ہو سکتی ہیں ۔ الرجی محض جلد ی خارش کا نام نہیں بلکہ یہ ایک بے حد عام بیماری ہے جو آہستہ آہستہ جسم پر اثر کرتی ہے ۔ یہ آپ کی قوت مدافعت کمزور کردیتی ہے جس سے آپ جلدی جلدی بیماری پڑنے لگتے ہیں ،یوں تو الرجی ہونے کا کوئی خاص وقت یا موسم نہیں البتہ سردیوں اور بدلتے موسم میں ہونے والی الرجی زیادہ خطرناک ہوتی ہے ۔
سردی لگ جانے اور سردیوں کی الرجی ہونے میں فرق ہے ، محققین کا کہنا ہے کہ جب کسی کو سردی لگ جاتی ہے تو اس کا اثر تین، پانچ یا زیاہ سے زیادہ سات دن میں ٹوٹنے لگتا ہے ، جب کہ الرجی کی علامات طویل عرصے تک محسوس ہوتی ہیں ۔ سردیوں میں آپ زیادہ تر بند جگہوں پر وقت گزارتے ہیں جس کے باعث مٹی کے ذرات ، روم اسپریز میں موجود کیمیکل ، موٹے اور اونی کپڑے الرجی کا باعث بنتے ہیں ۔

بعض اوقات سردیوں میں ہونے والی الرجی کی علامات موسم گزرنے کے بعد بھی نظر آتی رہتی ہیں ۔ ان علامات میں چھینکیں آنا، جسم پر خارش ہونا، بخار رہنااور آنکھوں میں جلن ہونا شامل ہیں ۔ اگر آپ تھوڑی سی احتیاط سے کام لیں تو آپ بنا کسی تکلیف اور پریشانی کے موسم پر سکون انداز میں گزار سکتے ہیں اور سردیوں کے مزے بھی لوٹ سکتے ہیں ۔ ان 6آسان نسخوں کے ذریعے سردی کے موسم میں ہر قسم کی الرجی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔

کراس وینٹیلیشن (ہوا کی وافر، لگاتار تبدیلی)
گرمیوں کی طرح سردیوں میں بھی کراس وینٹیلیشن بے حد ضروری ہے ۔ ہوا کی آمدورفت سے الرجی کا باعث بننے والے جراثیم ایک جگہ جمع نہیں ہو پاتے ۔ نہاتے اور کھانا پکاتے وقت ایگزاسٹ فین چلائیں تاکہ ہوا میں موجود اضافی نمی ایک جگہ جمع نہ ہو۔

قالین کی صفائی :
یوں تو آج کل گھروں میں قالین کے زیادہ استعمال سے گریز کرنے کی تاکید کی جاتی ہے ، تاکہ صفائی کرنا آسان ہوسکے اور الرجی پھیلانے والے جراثیم کو چھپنے کی جگہ نہ ملے، البتہ اگر آپ اپنے گھروں میں قالین کا استعمال کرنا چاہتے بھی ہیں تو ان کی صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ انہیں روزانہ ویکیوم سے صاف کریں۔ ساتھ ہی فرش پر بھی ایک اچھے اینٹی بیکٹیریل ڈٹرجنٹ سے پونچھا لگائیں ۔

ہاتھ باقاعدگی سے دھوئیں :
کھانا کھانے سے پہلے، کسی سے ہاتھ ملانے اور اپنے پالتو جانور کو چھونے کے بعد ہاتھ ضرور دھوئیں ۔ اگر آپ باقاعدگی سے اپنے ہاتھ دھوئیں تو جراثیم کو جسم میں داخل ہونے کا موقع نہیں ملے گااور سردیوں میں پھیلنے والے وائرسز سے بھی آپ محفوظ رہیں گے۔

گرم پانی کا استعمال :
گرم پانی ٹھنڈے پانی کے مقابلے میں جلدی جراثیم مارتا ہے ۔ گرم پانی کا استعمال صرف نہانے میں نہیں بلکہ برتن اور کپڑے دھونے میں بھی کریں۔ اونی اور موٹے کپڑے جیسے پاجامے، سوئٹرز اور جینزاور بیڈ کی چادریں دھونے کے لیے بھی گرم پانی کا ہی استعمال کریں ۔ پانی کا درجہ حرارت اگر 130ڈگریز یا اس سے زیادہ ہوتو اس کے استعمال سے زیادہ تر جراثیم اور مٹی کے ذرات ختم ہوجاتے ہیں ۔

بیڈ روم ۔گھر کا محفوظ ترین کمرہ :
بیڈروم میں ہم آرام کرتے ہیں اس لیے اس کی دیکھ بھال سب سے زیادہ ضروری ہے۔ الرجی سے بچنے کے لیے بھی آپ کو سب سے زیادہ صفائی کا خیال بیڈرو م میں ہی رکھنا ہوگا۔ آپ کا زیادہ تر وقت بیڈروم میں گزرتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ یہاں الرجی پیدا کرنے والا سامان کم سے کم ہو۔ اپنے پالتو جانور کو کم سے کم بیڈروم میں داخل ہونے دیں ۔ بیڈروم میں پودے رکھنا بھی مناسب نہیں کیونکہ پودے رات کے وقت کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔

ادرک اور ہلدی کا زیادہ استعمال :
سردیوں کے موسم میں ہلدی ، ادرک اور مرچوں کا استعمال قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے ۔ ان سے انسان الرجی پیدا کرنے والے جراثیم سے محفوظ رہتا ہے ۔ کھانے میں ہلدی اور ادرک کا لازمی استعمال کریں ۔ سردیوں میں الرجی سے محفوظ رہنے کا بہترین نسخہ ادرک اور ہلدی سے بننے والا ٹانک ہے ۔

اجزاء :
ہلدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
ادرک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چھوٹا ٹکڑا
چائے کی پتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھ چائے کا چمچ
شہد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
گرم پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیڑھ کپ

طریقہ :
ان تمام اشیاء کو ایک کپ میں ڈال کر چمچے سے اچھی طرح چلائیں تاکہ یہ مکسچرکی شکل میں آجائے ۔ پیتے وقت مکسچر میں سے ادرک کا ٹکڑا ہٹادیں ۔ اس ٹانک کا آدھ گلاس دن میں ایک یا دو بار پینے سے آپ سردی اور اس میں ہونے والی الرجی سے بچے رہیں گے ۔

سردیوں کا موسم بڑا ہی خوبصورت اور سہانا ہوتا ہے ۔ ان آسان نسخوں کے ذریعے آپ اسے محفوظ اور صحت مند طریقے سے گزار سکتے ہیں ۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ اس بار آپ ان تدابیر پر عمل کرکے ان سردیوں میں تمام تر الرجیز سے بچے رہیں گے ۔

Other than flu, cough and runny nose, allergies are also very common in the winter seasons. Find here 6 amazing winter allergy tips which will keep you safe and sound from allergy symptoms in the winter season.

Whether it is summer or winter, autumn or spring, allergy can affect you in any season. Allergy is not merely a name of itching but a disease, a very common diseases which affects the whole body gradually. There is though, no any particular season of allergy however in winters, it is more likely to come.

Here are the 6 powerful allergy tips in Urdu.

Tags: Allergy Se Bachne Ke Upay Sardiyon Ki Tips

Winter Allergy Tips Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Winter Allergy Tips Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Winter Allergy Tips Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shehzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   36263 Views   |   02 Dec 2018
About the Author:

Aqib Shehzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shehzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

nice things to know here. these thips are really very powerful. my little kid often get allergy problem in winters every season. One thing I saw notable here is to clean our carpet which is not given proper attention. we will do it.

  • Rahat, Khi

سردی میں الرجی سے بچنے کے 6 طریقے

سردی میں الرجی سے بچنے کے 6 طریقے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی میں الرجی سے بچنے کے 6 طریقے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔