زیرہ ثابت کھائیں یا اس کا پانی پئیں کیوں کہ۔۔ زیرہ صدیوں سے علاج میں کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ جانیں اس میں چھپے بے شمار فائدے

پاکستان اس لحاظ سے خوش نصیب ترین ملک ہے کہ اللہ نے ہمیں ہر موسم سے نوازا ہے جس کی وجہ سے ہر قسم کے پھل اور مصالحہ جات یہاں پیدا ہوتے ہیں۔ زیرا پاکستان کا مشہور ترین مصالحہ ہے جو کھانے کو منفرد ذائقہ بخشنے کے ساتھ بے پناہ فوائد سے بھی نوازتا ہے۔ آج ہم آپ کو اس مصالحہ سے فائدہ اٹھانے کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے۔

کھانے میں جراثیم کی افزائیز کو روکتا ہے

زیرہ چونکہ اینٹی بیکٹیریل خواص رکھتا ہے اس لیے یہ خوراک میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا وغیرہ کے نقصان سے بچاتا ہے۔ کھانے میں فنگس وغیرہ پیدا ہونے سے روکتا ہے جس سے فوڈ الرجی اور انفیکشن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

وزن اور کولیسٹرول میں کمی

گرمیوں میں اکثر دہی میں زیرہ ملا کر کھایا جاتا ہے جس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ یہ خوراک پیٹ کے لئے ہلکی اور زود ہضم ہوتی ہے ۔ دہی اور زیرہ ساتھ ملا کر کھانا کولیسٹرول اور وزن کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے

ذیابیطس اور بلڈ پریشر

گلائکیشن اینڈ پروڈکٹس ( اے جی ای) جسمانی خلیات کو نقصان پہنچاتا ہے اور ذیابیطس میں یہ عنصر بڑی تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔ بین الاقوامی تحقیق کے مطابق زیرہ کھانے والے افراد میں جز کے پیدا ہونے کا تناسب کم دیکھا گیا ہے۔ زیرہ ذیابیطس کے علاوہ بلڈ پریشر بھی کم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

آئرن کی کمی

اکثر نوجوان لڑکیوں میں آئرن کی کمی ہوجاتی ہے اس کے علاوہ زچگی کے عمل سے گزرنے والی خواتین بھی آئرن کی کمی کا شکار ہوجاتی ہیں وہ بھی زیرہ سے مدد لے سکتی ہیں۔ ایک چائے کے چمچ میں 1.4 ملی گرام آئرن ہوتا ہے۔ زیرہ کا پانی بنا کر اسے پیا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے دو گلاس پانی میں زیرہ ڈال کر پکا لیں یا پھر پانی میں زیرہ ڈال کر رات بھر چھوڑ دیں اور صبح نتھار کر پی لیں

اسہال میں مفید

برصغیر پاک و ہند میں زیرہ کھچڑی وغیرہ میں ملا کر اسہال کے مریضوں کو کھلایا جاتا ہے۔ اس کی ٹھنڈی اور جراثیم کش تاثیر طبیعت میں بھاری پن، اسہال اور مالش سے نجات دینے میں مدد کرتی ہے۔ البتہ زیرے کا زیادہ یا ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر متواتر استعمال کرنا ٹھیک نہیں۔

Zeera Ke Beshumar Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zeera Ke Beshumar Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zeera Ke Beshumar Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4032 Views   |   27 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 December 2024)

زیرہ ثابت کھائیں یا اس کا پانی پئیں کیوں کہ۔۔ زیرہ صدیوں سے علاج میں کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ جانیں اس میں چھپے بے شمار فائدے

زیرہ ثابت کھائیں یا اس کا پانی پئیں کیوں کہ۔۔ زیرہ صدیوں سے علاج میں کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ جانیں اس میں چھپے بے شمار فائدے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیرہ ثابت کھائیں یا اس کا پانی پئیں کیوں کہ۔۔ زیرہ صدیوں سے علاج میں کیوں استعمال کیا جاتا ہے؟ جانیں اس میں چھپے بے شمار فائدے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔