سردی کی دعوت میں گرما گرم چٹخارہ فش.. گھر میں بازار جیسی مچھلی پکا کر سب کو حیران کردیں

اجزاء

مچھلی کے ٹکڑے = 1 کلو

لہسن پیسٹ = 2 کھانے

لیموں کا رس = 2 کھانے کے چمچے

نمک = حسب ذائقہ

سرخ مرچ پاؤڈر = 1 کھانے کا چمچہ

ہلدی پاؤڈر = 1 چائے کا چمچہ

املی کا گودا = 1 کپ

سرخ مرچ (کٹی ہوئی) = 2 کھانے کے چمچے

لہسن، ادرک کا پیسٹ = 1 کھانے کا چمچہ

کالا نمک = 1 کھانے کا چمچہ

ہلدی پاؤڈر = 1 چائے کا چمچہ

بیسن = 4 کھانے کے چمچے

اجوائن (بھنی اور پسی ہوئی) = 1چائے کا چمچہ

تیل = حسب ضرورت

پانی =2 کھانے کے چمچے

بنانے کا طریقہ

سب سے پہلے مچھلی کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اب اس میں لہسن پیسٹ، لیموں کا رس، نمک، ہلدی پاؤڈر، سرخ مرچ پاؤڈر ڈال کر 15 منٹ کے لئے میرینیٹ کر کے رکھ دیں .

اب توے کو ہلکا سا چکنا کر کے ہر مچھلی کے ٹکڑے کو توے پر رکھ کر دونوں سائیڈز سے پانی خشک ہونے تک فرائی کر لیں. ایک پیالے میں املی کا گودا، سرخ مرچ ، ہلدی پاؤڈر، لہسن، ادرک پیسٹ، کالا نمک، بیسن، اجوائن اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈال کر میرینیٹ کرکے بیٹر تیار کر لیں. اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک ایک مچھلی کے ٹکڑے کو بیٹر میں ڈپ کر کے فرائی کرلیں. لیجیے چٹخارے دار تلی ہوئی فش تیار ہے. چٹنی اور لیموں کے ساتھ پیش کریں.

How To Cook Chatkhara Fry Fish Recipe

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like How To Cook Chatkhara Fry Fish Recipe and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Cook Chatkhara Fry Fish Recipe to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   1892 Views   |   23 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

سردی کی دعوت میں گرما گرم چٹخارہ فش.. گھر میں بازار جیسی مچھلی پکا کر سب کو حیران کردیں

سردی کی دعوت میں گرما گرم چٹخارہ فش.. گھر میں بازار جیسی مچھلی پکا کر سب کو حیران کردیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سردی کی دعوت میں گرما گرم چٹخارہ فش.. گھر میں بازار جیسی مچھلی پکا کر سب کو حیران کردیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔