کالی مرچ میں گڑ ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ان کے ایسے فائدے جس کے بعد آپ بھی اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے

سردی میں نزلہ زکام اور تھکن معمول کی باتیں ہیں لیکن اگر گھر کے ہر شخص کو یہ معمولی بیماریاں بھی گھیر لیں تو خاتونِ خانہ کی جان مشکل میں پھنس جاتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی ایک ایسی چیز مل جائے جس سے جسم کو طاقت بھی ملے اور چھوٹی موٹی بیماریاں بھی کم ہوجائیں۔ آج ہم آپ کو ایسی ہی زبردست چیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جسے پورا گھر کھا سکتا ہے۔

بنانے کا طریقہ

کالی مرچ کو پیس کر پاؤڈر بنا لیں اور گڑ کی شکر لے لیں یا پھر گڑ کو بھی پسوا کر پاؤڈر ی صورت لے لیں۔ اب پسے ہوئے گڑ میں آدھے سے کم وزن کے حساب سے کالی مرچ کا پاؤڈر ملا کر رکھ لیں۔

فائدے

کالی مرچ گلے کی تکلیف میں فائدہ مند ہے۔ گڑ اور سیاہ مرچ دونوں کی تاثیر گرم ہے۔ یہ جسم کو قوت اور حرارت دیتے ہیں۔ ان دونوں اجزاء کا باقاعدگی سے استعمال جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے، دورانِ خون تیز کرتا ہے اور انفیکشن کو بھی دور کرتا ہے۔

گڑ اور کالی مرچ کے پاؤڈر کو ایک پیالہ دہی میں ملا کر کھانے سے سردی، گلے کا انفیکشن میں آرام آتا ہے۔ ان دونوں چیزوں کی بالز بنا کر دن میں 2,3 بار استعمال کرنے سے گلے کا درد اور سینے کی جکڑن ختم ہوتی ہے۔ سیاہ مرچ اور گڑ میں موجود فولاد جسم کی ہڈیوں کے لئے بھی قوت بخش ثابت ہوتے ہیں۔ ہاضمے کو تیز کرتے ہیں اور جسم کو گرم رکھ کر جوڑوں کے درد میں کمی لاتے ہیں۔

Kali Mirch Aur Gurr Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kali Mirch Aur Gurr Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kali Mirch Aur Gurr Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2660 Views   |   21 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

کالی مرچ میں گڑ ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ان کے ایسے فائدے جس کے بعد آپ بھی اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے

کالی مرچ میں گڑ ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ان کے ایسے فائدے جس کے بعد آپ بھی اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کالی مرچ میں گڑ ملا کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیں ان کے ایسے فائدے جس کے بعد آپ بھی اسے استعمال کرنا اپنی عادت بنالیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔