کیا تمنا بھاٹیا واقعی عبدالرزاق کی بیوی تھیں؟ اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے سالوں پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا

Tamannaah Bhatia Talks About Marriage Rumours With Abdul Razzaq

بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین سینما کی مشہور و معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا، جنہیں پاکستانی شائقین نے زیادہ تر باہوبلی کے جادوئی کردار میں پسند کیا، حال ہی میں یوٹیوب چینل پر جلوہ گر ہوئیں۔ خوبصورتی، اسٹائل اور پرکشش ڈانس نمبرز جیسے آج کی رات کے لیے مشہور تمنا نے گفتگو کے دوران ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا۔

باتوں باتوں میں جب میزبان نے پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق کا ذکر چھیڑا تو تمنا نے ایک پرانی اور عجیب و غریب افواہ کا پردہ چاک کیا۔ جی ہاں، وہی مشہور تصویر جس میں وہ عبدالرزاق کے ساتھ ایک جیولری اسٹور کی تقریب میں دکھائی دیں تھیں۔ اس لمحے کی تصویر نے انٹرنیٹ پر ایسی ہلچل مچائی کہ لوگوں نے فرض کر لیا کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔

تمنا نے ہنستے ہوئے کہا، انٹرنیٹ کو لگا ہم نے شادی کر لی، لوگ یہاں تک کہنے لگے کہ ہم ایک ساتھ رہ چکے ہیں۔

پھر تمنا معذرت خواہانہ انداز میں بولیں، میں عبدالرزاق سے معافی چاہوں گی، مجھے تو معلوم بھی نہیں کہ ان کی فیملی میں کتنے بچے ہیں، ہو سکتا ہے دو یا تین ہوں۔ میری بس ایک تقریب میں ان سے ملاقات ہوئی تھی، بس!

انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ افواہ ان کے لیے بے حد شرمندگی کا باعث بنی اور مزید کہا سچ کہوں تو انٹرنیٹ ایک پاگل دنیا ہے، جو دل چاہے بنا دیتا ہے۔

تمنا کا ایک ہی پیغام ہے، ہر تصویر کا مطلب ہمیشہ کہانی نہیں ہوتا۔۔۔

Tamannaah Bhatia Talks About Marriage Rumours With Abdul Razzaq

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Tamannaah Bhatia Talks About Marriage Rumours With Abdul Razzaq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Tamannaah Bhatia Talks About Marriage Rumours With Abdul Razzaq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   585 Views   |   04 Aug 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 August 2025)

کیا تمنا بھاٹیا واقعی عبدالرزاق کی بیوی تھیں؟ اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے سالوں پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا

کیا تمنا بھاٹیا واقعی عبدالرزاق کی بیوی تھیں؟ اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے سالوں پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا تمنا بھاٹیا واقعی عبدالرزاق کی بیوی تھیں؟ اداکارہ نے معافی مانگتے ہوئے سالوں پرانے راز سے پردہ اٹھا دیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts