بیر سے کریں اسکن کی خاص حفاظت، جانیئے بیر کے 5 ایسے فائدے جو ہر لڑکی کو پتہ ہونے چاہیئے۔۔

کھٹے میٹھے بیر تو آپ نے بھی ضرور کھائیں ہوں گے اور آج کل تو بیروں کا سیزن بھی ہے۔ چلتے پھرتے بیر کھاتے جائیں اور دن بہ دن خوبصورت ہوتی جائیں۔ یہ سن کر آپ کو لگ رہا ہوگا کہ مزاق کیا جارہا ہے مگر ہمیں معلوم ہی نہیں ہے کہ ایک سستا سا بیر کتنا اہم بیوٹی پراڈکٹ ہے۔ آج کے-فوڈ میں جانیئے بیروں سے متعلق اتنی اہم معلومات جو شاید آپ نے کبھی نہ سنی ہوگی۔

٭ بیر میں شامل اجزاء:

بیر میں وٹامن سی، پوٹاشیئم، فاسفورس، ربوفلاون، تھائیمن، آئرن، کاپر، زنک اور سوڈیئم بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے اور یہ سب وہ اجزاء ہیں جو آپ کے میک اپ پراڈکٹ میں موجود ہوتے ہیں۔

٭ بیر کے فائدے:

بیر کھانے سے دل کی سحت اچھی ہوتی ہے یہ دل کے مریضوں کی شریانیں کھولتا ہے اور ان میں اگر کسی قسم کا کوئی بلڈ کلاٹ یا خون کا ریشہ اٹک جائے تو اس کو صاف کرنے میں بھی بڑی مدد کرتا ہے، ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو جوڑنے میں بھی بیر اہم کردار ادا کرتا ہے اس کو کسی بھی طرح استعمال کرلیں یہ ہر طرح آپ کو فائدہ دیتا ہے۔

٭ بیوٹی پراڈکٹس:

بیر بیوٹی پراڈکٹس میں اس لئے شامل ہوتا ہے کہ کیونکہ جب ہم اس کو دیگر اجزات کے ساتھ شامل کرلیں اس کے چھلکے اور گودے دونوں میں سے مختلف ایسٹک خصوصیات خارج ہوتی ہیں جو اسکن کیئر کے لئے سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہیں۔

1: میک اپ فکسر:

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ میک اپ فکسر میں بیر کا آئل استعمال ہوتا ہے جسے ہم جوجوبا آئل کہتے ہیں۔ میک اپ کرنے کے بعد ایک چمچ پانی میں آدھا چمچ جوجوبا آئل ایک سپرے بوتل میں ڈال کر مکس کریں اور اچھی طرح ہلائیں۔ یہ یاک بہترین میک اپ فکسر ہے، میک اپ کے بعد اس سے چہرے پر اسپرے کرلیں جلد بلکل صاف اور چمکدار ہو جائے گی۔

2: جھریوں کے لئے:

جھریوں کا خاتمہ ہر عورت کرنا چاہتی ہے لیکن یہ ایک فطری عمل ہے۔ آپ اس کو کنٹرول ضرور کرسکتی ہیں اس کے لئے آپ بیر کھائیں اور ٹینشن نہ لیں، کیونکہ جھریاں زیادہ فکر کرنے کی وجہ سے بھی چہرے پر عمر سے پہلے آ جاتی ہیں۔ اور اس کے ساتھ چہرے پر روزانہ رات کو سونے سے قبل جوجوبا آئل لگائیں اور صبح اٹھ کر چہرہ دھو لیں۔ اس سے کچھ وقت میں آپ کی سکن ٹائٹ بھی ہو جائے گی اور جھریاں بھی نکل جائیں گی۔

3: بالوں کی خوبصورتی:

گرتے بالوں کو روکنا ہے تو 4 بیروں کو ایک کپ پانی میں ابالیں اور جب پانی بلکل خشک ہو جائے تو ان بیروں کو ایک پلیٹ میں نکالیں اور چمچ کی مدد سے کرش کرلیں، گھٹلی نکال کر الگ کرلیں اور اس کے گودے کو ایک کپ دودھ میں ڈال کر مکس کریں اور بالوں میں لگائیں، اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوجائیں گی۔ اور بال دھونے کے بعد جوجوبا آئل کا استعمال ہفتے میں 3 مرتبہ لازمی کریں۔

4: میک اپ ریموور:

اب آپ کہیں گی کہ میک اپ فکسر بھی ہے اور میک اپ ریممور بھی؟ بیروں میں اینٹی ایسٹک خوصیات ہیں اس لئے یہ ایک وقت میں دو کام کرتا ہے۔ اس لئے میک اپ اتارنے سے قبل آپ ایک روئی کو جوجوبا آئل میں ڈبوئیں اور اس کو چہرے پر ایسے ہی پھیریں جیسے ٹشو سے چہرہ صاف کرتی ہیں، اس کے بعد چہرے کو خشک ہونے دیں اور پھر منہ دھولیں اتر جائے گا سارا میک اپ۔

5: رنگت:

رنگ صاف رہے، دھوپ سے جلی ہوئی جلد کی رونق دوبارہ آجا ئے، اگر آپ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے تو بیروں کو کھانے میں ضرور استعمال کریں ساتھ ہی ایک چمچ بیر کے رس کو دہی میں مکس کرکے چہرے پر لگانے سے رنگ صاف ہوجائے گا۔

٭ گھر میں جوجوبا آئل / بیروں کا تیل بنانے کا طریقہ:

گھر میں جوجوبا آئل بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے:

اجزاء:

ایک پاؤ بیر،
ایک کپ ناریل کا تیل،
چار چمچ چنبیلی کا تیل،
چار سے چھ لونگ۔

طریقہ:

1: ایک کپ ناریل کے تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کرلیں۔
2: ایک پاؤ بیروں میں سے گھٹلی نکال کر گودا الگ کرلیں۔
3: اب ایک کپ پانی میں بیروں کے گودے کو ابالیں۔
4: اس کے بعد پانی کو الگ کرلیں اور بیروں کے گودے کو گرم ناریل کے تیل میں ڈال کر آدھا گھنٹہ پکائیں۔
5: اس میں اچھی طرح چمچ چلاتی رہیں۔
6: آدھے گھنٹے بعد چنبیلی اور لونگ کا پاؤڈر ڈال کر مزید 20 منٹ پکائیں۔
7: لیجیئے ہوگیا تیار جوجوبا آئل گھر میں۔۔
آپ بھی بنائیے اور اس سے بہترین فائدے اٹھائیے۔

جوجوبا آئل فائدہ مند کیوں؟

جوجوبا آئل میں پوٹاشیئم، فاسفورس، ربوفلاون، تھائیمن، آئرن، کاپر، زنک اور سوڈیئم، ایسٹک ایسڈ، ایسکوربک ایسڈ، بیہائنک ایسڈ، وٹامن ای، ای-کامپلیکس وغیرہ پائے جاتے ہیں جو جلد کو صاف اور بالوں کو گھنا رکھنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔

Bair Ke Fawaid

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Bair Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bair Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   1 Comments   |   12944 Views   |   03 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

  • ,

بیر سے کریں اسکن کی خاص حفاظت، جانیئے بیر کے 5 ایسے فائدے جو ہر لڑکی کو پتہ ہونے چاہیئے۔۔

بیر سے کریں اسکن کی خاص حفاظت، جانیئے بیر کے 5 ایسے فائدے جو ہر لڑکی کو پتہ ہونے چاہیئے۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیر سے کریں اسکن کی خاص حفاظت، جانیئے بیر کے 5 ایسے فائدے جو ہر لڑکی کو پتہ ہونے چاہیئے۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔