کھانے میں گرم مصالحہ پیس کر ڈالتے ہیں تو ٹہریں۔۔۔۔ اس کے نقصان جاننے کے بعد آپ بھی یہ دوبارہ نہیں کریں گی

کھانے میں گرم مصالحہ نہ ڈالیں تو کھانے کا مزہ نہیں آتا اور ہم میں سے اکثر لوگ تو بھر بھر کر گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ گرم مصالحہ ہمارے کھانوں میں جان ڈال دیتا ہے اور ان کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن عموماً گھروں میں خواتین گرم مصالحے کو کھانے میں پیس کر استعمال کرتی ہیں۔ بہرحال آج وومن کارنر سے جانیں کہ پیس کر کیسے گرم مصالحے کو استعمال کرنے سے کیا نقصان ہوسکتا ہے اور اس کے استعمال کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

نقصانات:

٭ گرم مصالحے کو پیس کر ڈالنے سے ایک نقصان یہ بھی ہوتا ہے کہ اس سے ہمارے کھانوں کا رنگ کالا پڑ جاتا ہے۔
٭ حلق زیادہ جلنے کی شکایت ہو جاتی ہے۔
٭ معدے میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔

استعمال کیسے کریں؟

٭ کھانا بنانے کے دوران گرم مصالحہ نہیں ڈالیں بلکہ پلیٹ سروو کرتے ہوئے ڈالیں۔
٭ زیادہ گرم مصالحہ نہ کھائیں بلکہ ایک پلیٹ میں چٹکی بھر ڈال کر استعمال کریں۔
٭ کوشش کریں کہ گرم مصالحے ڈالنے کے بعد دو سے تین قطرے لیموں کے شامل کرلیں تاکہ جلن کا احساس نہ ہو۔

گرم مصالحہ کیسے پیسیں؟

ہمارے یہاں لوگ گرم مصالحہ بنانے کے لئے زیرہ، کالی مرچ، لونگ، دار چینی، بڑی الائچی اور دیگر چیزوں کو ایک ساتھ ڈال کر پیس لیتے ہیں اور پھر استعمال کرتے ہیں جبکہ اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ:
٭ تمام تر اجزاء کو 20 منٹ کے لئے توے پر درمیانی آنچ پر سیک لگالیں۔
٭ اس کے بعد آپ مکسر میں ان کو مکس کرکے پاؤڈر تیار کرلیں۔
٭ جب آپ اس پاؤڈر کو ڈبے میں بھرنے لگیں تو ایک سے دو قطرے سرکہ ڈال کر پھر گرم مصالحہ ڈالیں۔

By Shoaib  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3587 Views   |   19 May 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about کھانے میں گرم مصالحہ پیس کر ڈالتے ہیں تو ٹہریں۔۔۔۔ اس کے نقصان جاننے کے بعد آپ بھی یہ دوبارہ نہیں کریں گی and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (کھانے میں گرم مصالحہ پیس کر ڈالتے ہیں تو ٹہریں۔۔۔۔ اس کے نقصان جاننے کے بعد آپ بھی یہ دوبارہ نہیں کریں گی) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.