اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ بڑی نازک اندام لڑکیاں شادی ہوتے ہی ایسا وزن بڑھا لیتی ہیں کہ لوگ ان کو ٹوکنے لگتے ہیں، شوہر اور سسرال والے بھی دبے دبے لفظوں میں اعتراض کرنے لگتے ہیں ، کہیں کہیں یہ دبے الفاظ طعنوں کی شکل میں بھی سامنے آتے ہیں، کہ ماں باپ کے گھر کھانا نہیں ملتا تھا، یہاں آتے ہی وزن بڑھ گیا۔ یا اسی طرح کی اور کچھ طنزیہ باتیں۔ لیکن کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس کی میڈیکلی یا سائنسی وجہ کیا ہے؟
شادی کے بعد ہارمونل تبدیلی:
شادی کے بعد جنسی زندگی شروع کرنے کے بعد لڑکیوں کے جسم میں بہت سی تبدیلیاں آتی ہیں۔ اور یہی تبدیلی ان کے وزن میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ اگر کوئی خاتون شادی کے بعد پیدائش پر قابو پانے کی گولیاں کھاتی ہے تو اس کا وزن بڑھنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے بعد اکثر لڑکیوں کا حمل کے دوران وزن بڑھ جاتا ہے۔
کھانے پینے میں تبدیلی:
شادی کے بعد لڑکیوں کے کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی آتی ہے۔ انہیں اپنے سسرال والوں کے حساب سے کھانا پینا پڑتا ہے۔ میکے میں وہ اپنی ڈائٹ پر کنٹرول کر سکتی ہیں لیکن سسرال آنے کے بعد اسے اپنے شوہر اور سسرال والوں کی مہربانیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ بعض اوقات نوجوان خواتین کو ناپسندیدہ کھانا بھی کھانا پڑتا ہے۔ اس کا لڑکیوں کے جسم پر برا اثر پڑتا ہے۔ زیادہ مصالحہ دار کھانا بھی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔
باہرکے کھانے، دعوتیں:
اکثر جوڑے شادی کے بعد کئی دنوں کے لیے ہنی مون پر چلے جاتے ہیں۔ باہر کھانے میں زیادہ تر لڑکیاں فاسٹ فوڈ کھانا پسند کرتی ہیں۔اس کے علاوہ شادی کے بعد دعوتیں شروع ہوجاتی ہیں جس میں مرغن کھانے کھائے جاتے ہیں۔ پھراس کا اثربعد میں محسوس ہونا شروع ہوتا ہے۔ خواتین کا وزن اچانک بڑھ جاتا ہے۔ وہ موٹی نظر آنے لگتی ہیں۔ دوسرے یہ کہ لوگوں کی نظریں بھی لگی ہوتی ہیں تو ذرا سا بھی فرق پڑتا ہے تو لوگ جتانا شروع کردیتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی یا ٹینشن:
شادی کے بعد کچھ لڑکیاں بالواسطہ دباؤ میں رہتی ہیں۔ تو یہ تناؤ اس کے جسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔ طرز زندگی میں تبدیلی کی وجہ سے بھی بعض نوجوان خواتین اچانک موٹی نظر آنا شروع کر سکتی ہیں۔ ان کا وزن بڑھ جاتا ہے۔ اس لئے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہر ایک کے جسم پراس ماحول کا یا تناؤ کا اثر مختلف ہوتا ہے کچھ لڑکیاں موٹی ہوجاتی ہیں اور کچھ کمزور ہوجاتی ہیں۔ نئے گھر میں سب کو خوش رکھنے کے چکر میں وہ ٹینشن میں رہتی ہیں، بعض گھروں کا ماحول خاصا تکلیف دہ ہوتا ہے وہ بھی گھر میں نئے اضافے کو مشکل سے قبول کرتے ہیں۔ اسلئے یہ کشیدہ ماحول بھی جسم پر اثر انداز ہوتا ہے۔
اپنا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے:
شادی سے پہلے لڑکیاں دیکھتی ہیں کہ وہ کیا چاہتی ہیں۔ جب فٹنس کی بات آتی ہے تو وہ بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کرتیں۔ لیکن شادی کے بعد ان کے معمولات بدل جاتے ہیں۔ وہ اپنے شوہر اور سسرال والوں کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہے چاہے وہ کسی طرح بھی ہو۔ جس کی وجہ سے اپنے اوپر سے توجہ ہٹ جاتی ہے، اس لیے وہ چند دنوں میں موٹی نظر آنے لگتی ہیں۔ بعض لڑکیاں زیادہ خوشی میں بھی اپنا وزن بڑھا لیتی ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Shadi Ke Baad Wazan Barhna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shadi Ke Baad Wazan Barhna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.