چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ختم کرنا چاہتی ہیں تو مہنگی کریم اور بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال چھوڑیں اور جانیں کہ کیسے باورچی خانے میں موجود اجزاء سے آپ اپنی جلد کو جوان بنا سکتی ہیں

آج کل خواتین اپنے چہرے کے مسائل کے لئے بے شمار بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال کرتی ہیں اور چہرے سے جھریاں، فائن لائینز اور جھائیاں ختم کرنے کے لئے مہنگی مہنگی کریموں پر ہزاروں روپے خرچ کرتی ہیں۔
مگر آج ہم بتانے جا رہے ہیں چند ایسے نسخے جن سے آپ خود گھر میں اپنے چہرے جھریوں کا علاج کر سکتی ہیں، وہ بھی بہت آسانی سے، تو چلیں پھر دیر کیسی طریقہ جان لیں۔

کھیرے اور ایلوویرا کی کولڈ کریم:

کھیرے اور ایلوویرا کی کولڈ کریم سے آپ کے چہرے میں نمی بحال ہو گی اور یہ آپ کی اسکن کو موسچرائز اور ہائیڈریٹ کرے گا، جس سے چہرے پر قدرتی نکھار آئے گا۔

اجزاء:

ایک چوتھائی کپ کھیرے چاپ کردہ
آدھا کپ تازہ دہی
آدھا کپ تازے لیموں کا رس
ایک چوتھائی کپ ایلوویرا جیل گرینڈ کیا ہوا

طریقہ استعمال:

تمام اجزاء کو ملا کر گرینڈر میں گرینڈ کر لیں، اب اسے باریک چھنّی میں چھان لیں۔
پھر اس آمیزے کو ائیر ٹائٹ کنٹینر میں ڈال کر رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
اب روزانہ اس کریم کو آدھے گھنٹے کے لیے لیپ کی طرح چہرے پر لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔

شہد, تخم ملنگا اور سیب کا اسکرب:

شہد چہرے کے کھلے مسام، اور ان میں موجود گندگی اور مٹی کو دور کرتا ہے، ساتھ ہی یہ جلد کو نرم وملائم اور موسچرائز بھی کرتا ہے جبکہ سیب چہرے کی رنگت جو نکھارتا ہے اور بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے یہ اسکرب آپ کی جلد کو جوان بنائے گا۔

اجزاء:

آدھا کپ باریک چاپ کردہ سیب
2 کھانے کے چمچ شہد
2 کھانے کے چمچ تخم ملنگا

طریقہ استعمال:

شہد، تخم ملنگا اور سیب کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کر کیں، گاڑھے پیسٹ جیسا آمیزہ بنا لیں چاہیں تو حسب ضرورت پانی کا استعمال کریں۔
اب اسے پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں۔
پھر چہرے پر اس سے اسکرب کریں اور کچھ دیر بعد مساج کر کے نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

چاول اور دودھ کا کلینزر:

چاول چہرے کے جلد کو ٹائیٹ کرتا ہے، مسام کو بند کرتا ہے، اس میں وٹامن ای کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو اسکن کو ایکسفولیٹ کرتی ہے، جبکہ دودھ قدرتی نکھار فراہم کرتا ہے۔

اجزاء:

ایک چوتھائی کپ چاول کا آٹا
2 سے 3 چمچ دودھ

طریقہ استعمال:

چاول کے آٹے کو دودھ میں ملا کر رکھیں۔
اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں۔
کچھ دیر مساج کرنے کے بعد لگا چھوڑ دیں۔
پھر چہرہ نیم گرم پانی سے دھو لیں اور کوئی ٹونر یا لوشن لگا لیں۔

Chehry Ki Chaiyan Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehry Ki Chaiyan Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehry Ki Chaiyan Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   27567 Views   |   23 May 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ختم کرنا چاہتی ہیں تو مہنگی کریم اور بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال چھوڑیں اور جانیں کہ کیسے باورچی خانے میں موجود اجزاء سے آپ اپنی جلد کو جوان بنا سکتی ہیں

چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ختم کرنا چاہتی ہیں تو مہنگی کریم اور بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال چھوڑیں اور جانیں کہ کیسے باورچی خانے میں موجود اجزاء سے آپ اپنی جلد کو جوان بنا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ختم کرنا چاہتی ہیں تو مہنگی کریم اور بیوٹی پراڈکٹس کا استعمال چھوڑیں اور جانیں کہ کیسے باورچی خانے میں موجود اجزاء سے آپ اپنی جلد کو جوان بنا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔