لوگ بانجھ ہونے کا طعنہ دیتے تھے لیکن اوپر والے نے خوش ہو کر بیٹی دے دی.. 12 سال بے اولاد رہنے کے بعد بیٹی کی پیدائش پر باپ کا بے مثال اقدام

بیٹی کی پیدائش پر جہاں آج بھی لاکھوں لوگ سوگ مناتے ہیں، ان کو برا سمجھتے ہیں وہیں دنیا میں خدا کے نیک بندے بھی موجود ہیں جو گڑ گڑا کر خدا سے بیٹیوں کی رحمت مانگتے ہیں پھر چاہے وہ کوئی ہندو ہو یا مسلمان، کوئی سکھ ہو یا عیسائی ۔۔ بیٹیاں گھروں کی رونق سمجھی جاتی ہیں۔ عقل والے لوگ بیٹیوں کی پیدائش کو باعثِ فخر سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک باپ نے شاید کے 12 سال بعد بیٹی پیدا ہونے پر ایک ایسا اقدام اٹھایا جو ساری دنیا کے مردوں کے لئے نئی مثال بن گیا ہے۔

بھارتی شخص انکت جوشی نے شادی کے 12 سال بعد بیٹی کی پیدائش پر اپنی نوکری چھوڑ دی تاکہ بچی کے ساتھ قیمتی وقت گزار سکے اور اپنی بیوی کا بے حد خیال رکھ سکے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں بطور سنیئر وائس پریزیڈنٹ نوکری شروع کی تھی، لیکن بیٹی کی پیدائش سے کچھ ماہ قبل ہی اس نے اپنی یہ لگژری نوکری چھوڑی دی۔ اس فیصلے پر لوگوں نے ان کو بیوقوف کہا مگر بیوی نے ان کے فیصلے کی حمایت کی اور اب یہ اپنی بچی کے ساتھ خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

انکت کا کہنا ہے کہ: " باپ بننے کی خوشی میرے کیلے بالکل الگ تجربہ ہے اور ایک خوش نصیبی کی بات ہے۔ میں شاید خدا کا پسندیدہ بندہ ہوں جو اس نے مجھے بیٹی کی نعمت سے نوازا۔ میرے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ ایک اولاد کی کمی تھی وہ بھی خدا نے اس خوبصورت تحفے کی صورت میں مکمل کردی۔ "

لوگ میری بیوی کو بانجھ کہتے تھے کہ شاید کو اتنا وقت ہوگیا اولاد نہیں ۔۔ یہ طعنے مجھے برے لگتے تھے اور میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ جب میری اولاد دنیا میں آئے گی تو میں کچھ ایسا اقدام اٹھاؤں گا جو یقیناً معاشرے کے دوسرے مردوں کے لیے مثال بنے گا۔

Bay Olad Joray Kay Han Beti Ki Paidaish

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bay Olad Joray Kay Han Beti Ki Paidaish and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bay Olad Joray Kay Han Beti Ki Paidaish to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1891 Views   |   25 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

لوگ بانجھ ہونے کا طعنہ دیتے تھے لیکن اوپر والے نے خوش ہو کر بیٹی دے دی.. 12 سال بے اولاد رہنے کے بعد بیٹی کی پیدائش پر باپ کا بے مثال اقدام

لوگ بانجھ ہونے کا طعنہ دیتے تھے لیکن اوپر والے نے خوش ہو کر بیٹی دے دی.. 12 سال بے اولاد رہنے کے بعد بیٹی کی پیدائش پر باپ کا بے مثال اقدام ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لوگ بانجھ ہونے کا طعنہ دیتے تھے لیکن اوپر والے نے خوش ہو کر بیٹی دے دی.. 12 سال بے اولاد رہنے کے بعد بیٹی کی پیدائش پر باپ کا بے مثال اقدام سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔