نہ ماں کے پاس وقت تھا نہ سگے باپ سے کبھی ملی.. صاحبہ کی زندگی کے وہ حقائق جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

"جب چھوٹی تھی تو والدہ ایک دن میں 8،9 فلموں کی شوٹنگ کرتی تھیں. وہ میرے پاس نہیں ہوتی تھیں. نہ ماں ساتھ تھی نہ باپ کیونکہ دونوں کی علیحدگی میرے پیدا ہونے سے پہلے ہوگئی تھی. نانی اور خالاؤں نے مجھے پالا ہے"

یہ کہنا ہے ماضی کی معروف اداکارہ صاحبہ کا جنھوں نے ساجد حسن کے پروگرام میں پہلی بار اپنی نجی زندگی کے حوالے سے وہ باتیں کہیں جو شاید ہی کوئی جانتا ہوگا.

صاحبہ ماضی کی مشہور اداکارہ نشو کی صاحبزادی ہیں جن کا فلم انڈسٹری میں کافی نام تھا. صاحبہ نے بتایا کہ والدہ کی مصروفیت اتنی تھی کہ ساتھ رہنے کے باوجود بیٹی کے لئے ان کے پاس وقت نہیں ہوتا تھا. میں سارا دن اخبار میں ماں کی چھپی تصویریں لے کر گھر میں بھاگتی تھی.

والد کے بارے میں صاحبہ نے انکشاف کیا کہ سگے والد سے ان کی ملاقات کبھی نہیں ہوئی البتہ 10 برس کی عمر میں وہ سوتیلے والد سے ملیں جنھوں نے ماں اور باپ دونوں کی کمی نہیں محسوس ہونے دی. صاحبہ کا کہنا ہے کہ کبھی اتنی باتیں امی سے نہیں کیں جتنی سوتیلے والد سے اور وہ انھیں سوتیلا نہیں سمجھتیں ان کے لئے وہی سگے ہیں. ان کے سوتیلے والد کا نام جمال پاشا تھا اور وہ زمیندار تھے.

ایک سوال کے جواب میں صاحبہ کا کہنا تھا کہ ریمبو سے شادی کا فیصلہ ان کا بالکل درست تھا اور آج وہ اس فیصلے سے خوش ہیں.

Sahiba Opens Up About Her Early Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sahiba Opens Up About Her Early Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sahiba Opens Up About Her Early Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   22795 Views   |   03 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

نہ ماں کے پاس وقت تھا نہ سگے باپ سے کبھی ملی.. صاحبہ کی زندگی کے وہ حقائق جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں

نہ ماں کے پاس وقت تھا نہ سگے باپ سے کبھی ملی.. صاحبہ کی زندگی کے وہ حقائق جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نہ ماں کے پاس وقت تھا نہ سگے باپ سے کبھی ملی.. صاحبہ کی زندگی کے وہ حقائق جن سے بہت کم لوگ واقف ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔