برطانیہ کا شاہی خاندان اپنی امارت اور منفرد روایات کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز تو ہے ہی جس کی وجہ سے لوگ اس خاندان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں۔ لیکن آج ہم اس خاندان کے بارے میں کچھ ایسا بتائیں گے جس کے بارے میں آپ نے شاید ہی کبھی سنا ہوگا۔ جی ہاں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ مرنے کے بعد شاہی خاندان کے افراد کو کس جگہ دفن کیا جاتا ہے۔

شاہی خاندان میں مرتبے کے حساب سے مختلف حصے موجود ہیں
برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد کی تدفینThe Royal Burial Ground نامی قبستان میں کی جاتی ہے۔ یہ قبرستان کافی پرانا ہے اور اسے بشپ آف آکسفورڈ نے 1928 میں مقدس کیا تھا۔ اس قبرستان کے مختلف حصے ہیں جہاں رتبے کے لحاظ سے شاہی خاندان کے افراد کی تدفین کی جاتی ہے۔
شہزادہ فلپ کی قبر دوبارہ کیوں کھودی جائے گی؟

بہت کم لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں کہ ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپس کی تدفین اگرچہ ان کے انتقال کے کچھ دن بعد شاہی خاندان کے قبرستان میں ہوچکی ہے۔ لیکن برطانوی اخبارات کے مطابق شہزادہ فلپس کے تابوت کو رائل والٹ آف سینٹ جارجز چیپل سے اس وقت دوبارہ نکالا جائے گا جب ان کی بیوی اور ملکہ کی تدفین کی جائے گی اور اس کے بعد شہزادہ فلپس کے تابوت کو ملکہ کی قبر کے ساتھ دوبارہ دفنایا جائے گا۔