بابا دیکھیں میں نے یونیفارم پہن لیا ۔۔ سی ایس ایس سے کامیاب ہونے والی بیٹی نے جب والد کو یونیفارم پہن کر دکھایا تو والد نے کیا کیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خاتون افسر کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی افسر کی ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں وہ یونیفارم پہنے خاتون پولیس افسر کو دیکھا جا سکتا ہے۔
خاتون پولیس افسر کا نام حرا علی ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنے والدین بلکہ اپنے علاقے کا بھی نام روشن کیا، سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے حرا اب پاکستان کسٹمز میں افسر تعینات ہو گئی ہیں۔

حرا علی سیاہ رنگ کے کسٹمز کے یونیفارم میں جب گاڑی سے اتریں اور والد کی نگاہ بیٹی پر گی تو والد کی آنکھوں میں فخر کو محسوس کیا جا سکتا تھا، والد سینا چوڑا کر کے بیٹی کو نہ صرف پیار کیا بلکہ ہمت بھی دی۔
ویڈیو میں حرا کے چہرے پر خوشی کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ والد کو اپنا یونیفارم دکھانے کے لیے کس حد تک خوش ہیں۔ حرا نے اپنے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں انہوں نے لکھا کہ ابو کے تاثرات کو ریکارڈ کرنے جا رہی ہوں۔

حرا نے اپنے اکاؤنٹ اپنی دوست کا بھی ذکر کیا اور لکھا کہ میں نے اور میری دوست نے ایک ساتھ خواب دیکھا تھا اور ہم دونوں نے کامیابی حاصل کی۔ ہمارا خواب تھا کہ ہم یونیفارم افسر بنیں، اور الحمداللہ ہم یونیفارم پہنے پاکستان کے لیے اپنی خدمات دے رہے ہیں۔
حرا کی دوست نمرہ پاکستان آرمی میں ہیں، جبکہ حرا پاکستان کسٹمز کا حصہ ہیں۔ دوسری جانب حرا کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا بھی جا رہا ہے، اور صارفین خوشی کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Baba Mene Uniform Pehn Lia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Baba Mene Uniform Pehn Lia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baba Mene Uniform Pehn Lia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   114054 Views   |   25 Aug 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

بابا دیکھیں میں نے یونیفارم پہن لیا ۔۔ سی ایس ایس سے کامیاب ہونے والی بیٹی نے جب والد کو یونیفارم پہن کر دکھایا تو والد نے کیا کیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

بابا دیکھیں میں نے یونیفارم پہن لیا ۔۔ سی ایس ایس سے کامیاب ہونے والی بیٹی نے جب والد کو یونیفارم پہن کر دکھایا تو والد نے کیا کیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بابا دیکھیں میں نے یونیفارم پہن لیا ۔۔ سی ایس ایس سے کامیاب ہونے والی بیٹی نے جب والد کو یونیفارم پہن کر دکھایا تو والد نے کیا کیا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔