دوستوں کے ساتھ باہر نہیں جاتا اور کھانا بھی بیوی کی پسند کا کھاتا ہوں.. منیب بٹ نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی قربانیوں کا ذکر کردیا

"دوستوں کے ساتھ باہر نہیں جاتا اور پہلے چائنیز نہیں کھاتا تھا اب اس لئے کھاتا ہوں کیونکہ بیوی کو پسند ہے. وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمیں شادی کے بعد تبدیل نہیں ہونا جیسے ہیں ویسے ہی کوئی ہمیں پسند کرے تو ایسا صرف فلموں میں ہوتا ہے"

یہ کہنا ہے اداکار منیب بٹ کا جنھوں نے ڈاکٹر شائستہ کے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب شادی کے گر بتائے. شادی کے بعد کی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے منیب کا کہنا تھا کہ ایمن خان سے شادی کے بعد انہوں نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے. وہ ایمن سے گھر کے خرچے کے پیسے نہیں لیتے کیونکہ ایمن ان کے لیے ’ملکہ‘ ہیں۔ اگرچہ انھیں اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں کہ میاں بیوی مل جل کر گھر چلائیں لیکن ہر گھر کا اپنا سیٹ اپ ہوتا ہے اور انھوں نے زندگی میں کبھی اپنی بیوی سے پیسے نہیں لیے.

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی اور دونوں بیٹیاں ان کی ذمہ داری ہیں. اگر ایمن خان کام کرنا چاہتی ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے لیکن بیوی کی ہر ذمہ داری پوری کرنا ان کا فرض ہے.

واضح رہے کہ اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد ایمن نے اداکاری چھوڑ دی اور 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی (امل) کی پیدائش ہوئی جبکہ 7 اگست 2023 کو دوسری بیٹی (میرال) پیدا ہوئی.

Muneeb Butt Interview About His Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Muneeb Butt Interview About His Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Muneeb Butt Interview About His Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   881 Views   |   31 Dec 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2024)

دوستوں کے ساتھ باہر نہیں جاتا اور کھانا بھی بیوی کی پسند کا کھاتا ہوں.. منیب بٹ نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی قربانیوں کا ذکر کردیا

دوستوں کے ساتھ باہر نہیں جاتا اور کھانا بھی بیوی کی پسند کا کھاتا ہوں.. منیب بٹ نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی قربانیوں کا ذکر کردیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دوستوں کے ساتھ باہر نہیں جاتا اور کھانا بھی بیوی کی پسند کا کھاتا ہوں.. منیب بٹ نے شادی کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی قربانیوں کا ذکر کردیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔