یہ بزنس مین نہیں ملازم ہیں! نیلم منیر کے شوہر دبئی میں کیا کام کرتے ہیں؟ یاسر شامی نے مکمل تفصیلات بتا دی

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

ان تصویروں میں دیکھا گیا کہ انہوں نے دبئی کی مشہور عمارت برج خلیفہ کے قریب اپنی شادی کا فوٹوشوٹ کروایا اور ساتھ ہی ان کے شوہر توجہ کا مرکز بنے جو کہ عربی لباس زیب تن کئے ہوئے تھے۔ نیلم نے اپنی پوسٹ میں شوہر کا نام یا ان کی کوئی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

لیکن جیسے ہی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، مداح ان کے شوہر کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے بے تاب ہوگئے اور طرح طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

زیادہ تر صارفین کا یہ کہنا تھا کہ ان کے شوہر دبئی کے بڑے بزنس مین شیخ ہیں۔

مگر ان کی یہ غلط فہمی تب دور ہوئی جب معروف یوٹیوبر یاسر شامی نے اپنی ایک ویڈیو میں نیلم منیر کے شوہر کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ، نیلم منیر کے شوہر کا نام محمد راشد ہے اور وہ دبئی کے کوئی کاروباری شخص نہیں بلکہ دبئی پولیس کے سی آئی ڈی ڈپارٹمنٹ میں ملازم ہیں۔

یاسر شامی نے مزید بتایا کہ، یہ پسند کی شادی ہے اور شادی کی تقریب گزشتہ ماہ دسمبر میں منعقد ہوئی تھی جس کی تصاویر اب سامنے آئی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے ان لوگوں کا منہ بھی بند کروایا جو اداکارہ پر امیر آدمی پھنسانے کا الزام لگا رہے تھے، یاسر نے وضاحت کی کہ، دبئی میں پولیس اہلکاروں کی تنخواہ ان کے تجربے کے مطابق 13 ہزار درہم سے 22 ہزار درہم کے درمیان ہوتی ہے جو پاکستان کے تقریباً 10 لاکھ سے 17 لاکھ روپے بنتی ہے۔

Yasir Sham Reveals Neelum Muneer Husband Details

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Yasir Sham Reveals Neelum Muneer Husband Details and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Yasir Sham Reveals Neelum Muneer Husband Details to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   9595 Views   |   05 Jan 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 January 2025)

یہ بزنس مین نہیں ملازم ہیں! نیلم منیر کے شوہر دبئی میں کیا کام کرتے ہیں؟ یاسر شامی نے مکمل تفصیلات بتا دی

یہ بزنس مین نہیں ملازم ہیں! نیلم منیر کے شوہر دبئی میں کیا کام کرتے ہیں؟ یاسر شامی نے مکمل تفصیلات بتا دی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ بزنس مین نہیں ملازم ہیں! نیلم منیر کے شوہر دبئی میں کیا کام کرتے ہیں؟ یاسر شامی نے مکمل تفصیلات بتا دی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔