لونگ! ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک دوا، اس کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، جانیے کیسے؟

ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی غذا کا خاص خیال رکھنا چاہیے ، اپنی طرززندگی میں تبدیل لانا چاہیے اس سے وہ ذیابیطس کے مرض پر قابو پا سکتے ہیں۔ بے وقت کھانا اور خراب طرز زندگی کے باعث لوگوں میں ذیابیطس کا مسئلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جسم میں موجود خون میں شوگر کی مقدار بڑھنے کو ذیابیطس کہا جاتا ہے۔ لونگ کو آیوروید اور حکمت میں ایک بہت ہی موثر دوا کے طور پر مانا جاتا ہے۔ لونگ کا استعمال صحت کے کئی سنگین مسائل کو دور کرنے کا کام کرتا ہے لیکن لونگ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے کسی دوا سے کم نہیں۔ اس کا استعمال جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ لونگ میں گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے اور اس میں موجود خصوصیات شوگر کو کنٹرول میں رکھتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں ذیابیطس کے مسئلے میں لونگ کھانے کے فوائد اور اس کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے۔

ذیابیطس کے مرض میں لونگ کھانے کے فائدے

جیسا کے ہم نے پہلے بتایا کہ لونگ کو آیوروید یا حکمت میں ایک بہت ہی موثر دوا سمجھا جاتا ہے۔ یہ قدیم زمانے سے جسم کے بہت سے سنگین مسائل اور بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہوتا رہا ہے۔ لونگ میں موجود خصوصیات ذیابیطس کے مسئلے میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مفید ہیں۔ لونگ میں موجود اینٹی وائرل، اینٹی انفلامیٹری، کارمینیٹواوراینٹی فلیٹولینٹ خصوصیات ذیابیطس میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے بہت مفید ہیں۔ اس کے علاوہ لونگ میں نگریسن کی مقدار پائی جاتی ہے جو انسولین کی حساسیت کو دور کرنے میں بہت فائدہ مند ہے۔ ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کے مشورے پر کئی طریقوں سے لونگ کھا سکتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریض لونگ کیسے کھائیں؟

شوگر کے مریض خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کئی طریقوں سے لونگ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے. کہ شوگر کے مریض لونگ کو ہمیشہ چوس کر کھائیں. اسے نگلنا نہیں چاہیے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس. میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے.آپ لونگ کا پانی اور لونگ کا کاڑھا بھی پی سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں لونگ کا پانی اور لونگ کا کاڑھا بنانے کا طریقہ۔

لونگ کا پانی:

شوگر کے مریض خون میں شوگرکو کنٹرول میں رکھنے کے لیے لونگ کا پانی پی سکتے ہیں۔ لونگ کا پانی تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے 4 سے 5 لونگ کو 1 گلاس صاف پانی میں رات کو بھگو دیں۔ اس کے بعد اس پانی کو صبح نہار منہ پی لیں اور لونگ چوس کر کھا لیں۔ چند دنوں تک ایسا کرنے سے آپ کو فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے۔

لونگ کا کاڑھا:

لونگ کا کاڑھا نہ صرف ذیابیطس میں بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے فائدہ مند ہے. بلکہ اس کا استعمال آپ کے جسم کی قوت مدافعت بڑھانے کا کام کرتا ہے۔ لونگ کا کاڑھا بنانے کے لیے سب سے پہلے 4 سے 5 لونگ لیں۔ اسے 1 گلاس سے زیادہ پانی میں ڈال کر اچھی طرح ابالیں۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اسے چھان لیں اور تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے کے بعد پی لیں۔
شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے لونگ کا استعمال بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔ آپ اسے کئی طریقوں سے کھا سکتے ہیں۔ لونگ کو کھانے میں بطور مصالحہ استعمال کرنا بھی فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں میں بھی لونگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Sugar Ke Mareezon Ke Liye Long Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Mareezon Ke Liye Long Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Mareezon Ke Liye Long Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   9007 Views   |   22 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

لونگ! ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک دوا، اس کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، جانیے کیسے؟

لونگ! ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک دوا، اس کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، جانیے کیسے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ لونگ! ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ایک دوا، اس کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے، جانیے کیسے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔