کیوی میں ہے وٹامن سی خزانہ،جانئے یہ آپ کی صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے

گہرا سبز رنگ لیے کیوی اپنے منفرد ذائقہ کی وجہ بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ پھل ہے۔ اسے سلاد میں ملائیں یا جوس بنائیں جس طرح چاہیں اسے کھائیں اور ساتھ ہی اس میں موجود غذائی اجزائ سے بہتر صحت پائیں۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کی مجموعی صحت کو نہ صرف برقرار رکھنے بلکہ اسے مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔

وٹامن سی مدافعتی نظام کا محافظ

ہر کیوی میں درمیانے سائز کے اورنج کے برابر وٹامن سی موجود ہوتا ہےجو کہ آپ کے دن بھر کی وٹامن سی کی کمی پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔ وٹامن سی آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اوریہ جسم میں اینٹی آکسڈینٹ کی طرح خدمات انجام دیتا ہے ساتھ ہی خلیات کو نقصان سے بچانے میں ایک محافظ کا کام بھی کرتا ہے، جبکہ کچھ تحقیق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وٹامن سی کئی طرح کے سرطان کے خطرے کو کم کرنے میں معان ثابت ہو سکتا ہے۔

سال بھردستیاب

یہ دنیا کا مختلف ممالک میں پیدا ہوتا ہے اسی لیے پورا سال آپ کو اسٹورپربآسانی سے مل سکتا ہے۔ یہاں تک کہ سردیوں میں بھی، جب کہ بہت سارے پھل یا تو ملتے ہی نہیں ہے اور ملتے بھی ہیں تو کافی مہنگے ہوتے ہیں۔

ہاضمہ میں مدد کرتا ہے

دو کیوی آپ کو 4 گرام یعنی پیالہ بھر دلیہ کے برابر فائبر فراہم کرتے ہیں اسے چھلکے سمیت کھانے پر مزید فائبر حاصل کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کا چھلکا بھی کھایا جا سکتا ہے۔ کیوی میں دونوں طرح کے فائبر پائے جاتے ہیں۔ ایک حل پذیراوردوسرا غیر حل پذیر

فائبر۔

حل پذیر فائبرآپ کو جلد پیٹ بھرنے کا احساس دے کربسیارخوری سے بچاتا ہے جبکہ غیر حل پذیر فائبر ہاضمے کا توازن برقرار رکھتا ہیں، اس میں ایکٹی نیڈین نامی ایک خاص اینزائم پایاجاتا ہے، جو پروٹین کو توڑ کر ہاضمہ کے قابل بناتا ہے۔

پوٹاشیم کا آسان ذریعہ

دو کیوی آپ کو ایک کیلے کے برابرپوٹاشیم فراہم کرتے ہیں، یہ ایک اہم منرل ہے جو جسم میں سوڈیم یعنی نمک کے لیے کریپٹونائٹ کا کام دیتا ہے۔ کیونکہ سوڈیم آپ کے بلڈ پریشر پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ اکثر لوگوں میں پوٹاشیم کی کمی ہوتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ پھل اور سبزیوں کو اپنی روز مرہ غذا کا حصہ نہیں بناتے۔

کئی ہفتوں تک تازہ رہے

پھلوں کی بڑی تعداد کو آپ زیادہ عرصے تک محفوظ نہیں رکھ سکتے کیونکہ وہ جلد خراب ہوجاتے ہیں۔ لیکن کیوی کو فریج میں مہینہ بھر تک آسانی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ آپ اسے جب بھی فریج نکالے گے یہ اسی طرح تازہ ملے گا۔

قدرتی پیالہ نما پھل

ہر پھل کی طرح کیوی کو بھی چھیل کرسلائس کر کے کھانا عام سی بات ہے مگر اسے دوحصوں میں درمیان سے کاٹ کر چمچ کی مدد سے پھل کو آسانی کے ساتھ چھلکے سے پیالہ کی صورت میں نکالا جاسکتا ہے۔

Kiwi Fruit Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kiwi Fruit Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kiwi Fruit Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2471 Views   |   11 Nov 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیوی میں ہے وٹامن سی خزانہ،جانئے یہ آپ کی صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے

کیوی میں ہے وٹامن سی خزانہ،جانئے یہ آپ کی صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیوی میں ہے وٹامن سی خزانہ،جانئے یہ آپ کی صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔