کیا شوگر کے مریض کو تربوز کھانا چاہیے؟ اور اس کا استعمال اس مرض میں مبتلا افراد کی صحت کے لیے کیسا ہے؟

تربوز کا موسم ہو اور اسے کھانے کا دل نہ چاہیے ایسا تو ممکن ہی نہیں- موسمِ گرما کا یہ پھل انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے- تربوز ایک ایسا پھل ہے جس کو کھانے سے جسم میں پانی کی کمی دور ہوتی ہے، ساتھ ہی گرمی کا احساس بھی کم ہوتا ہے، اس لال رنگ کے پھل میں وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشم، وٹامن بی سکس، فائبر، آئرن، کیلشیئم جیسے صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور اجزاء وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔
گرمی کے اس موسم میں اس کا استعمال بے حد مفید ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کہ شوگر کے مریض یہ پھل کھا سکتے ہیں یا نہیں اور یہ سوال اکثر لوگوں کے ذہن میں پیدا ہوتا ہے۔
تو آئیے آج اس سوال کا جواب بھی آپ کو دے دیتے ہیں تاکہ آپ اگر شوگر کے مریض ہیں یا پھر آپ کا کوئی عزیز اس مرض میں مبتلا ہے تو وہ تربوز کھانے سے پہلے اس کے فوائد اور نقصانات جان لے۔

شوگر کے مریضوں کے لئے تربوز کا استعمال کیسا ہے؟

کسی بھی پھل میں میٹھاس سے زیادہ اس میں موجود گلیسمیک انڈیکس (جی آئی) شوگر کے مریضوں کے لئے خطرناک ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ کاربوہائیڈریٹ والی غذا کا کتنا حصہ کھانے سے گلوکوز آپ کے خون میں کتنے وقت میں جذب ہو سکتا ہے، اسے گلیسمیک انڈیکس کہتے ہیں اور شوگر کے مریضوں کے لئے یہ اہمیت رکھتا ہے۔
ایسا ہرگز نہیں ہے کہ شوگر کے مریض میٹھی غذا بالکل نہیں کھا سکتے، اگر شوگر لیول ڈاؤن ہو تو میٹھے پھل وغیرہ کا استعمال کرنا ہی پڑتا ہے، لیکن شوگر کے مریضوں کے لئے صِرف 15 گرام کاربوہائیڈریٹ کسی پھل کے ذریعے جسم کا حصہ بننا نقصان دہ نہیں۔ لیکن اگر اس سے زیادہ مقدار لیا جائے تو خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے، اگر تربوز کی بات کی جائے تو سوا کپ تربوز میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتی ہے، ذیابیطس کے مریض اسے اس ہی مقدار میں کھا سکتے ہیں، لیکن اس مقدار سے تجاوز کرنا ان کی صحت کے لئے ہر گز ٹھیک نہیں۔
تربوز میں گلیسمک انڈیکس کی مقدار کافی زیادہ ہے لیکن گلیسمک لوڈ کافی کم، اس لئے اگر سوا کپ کے قریب ہی شوگر کے مریض تربوز کھائیں تو ان کی صحت کے لئے قابل قبول ہے۔

Sugar Ke Mareez Tarbooz Kha Sakty Hain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Mareez Tarbooz Kha Sakty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Mareez Tarbooz Kha Sakty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Maheen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6083 Views   |   24 Mar 2023
About the Author:

Maheen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Maheen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا شوگر کے مریض کو تربوز کھانا چاہیے؟ اور اس کا استعمال اس مرض میں مبتلا افراد کی صحت کے لیے کیسا ہے؟

کیا شوگر کے مریض کو تربوز کھانا چاہیے؟ اور اس کا استعمال اس مرض میں مبتلا افراد کی صحت کے لیے کیسا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا شوگر کے مریض کو تربوز کھانا چاہیے؟ اور اس کا استعمال اس مرض میں مبتلا افراد کی صحت کے لیے کیسا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔