Abhishek Bachchan Talks About His Divorce Rumors
بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ اور سابق ملکہِ حسن، ایشوریا رائے بچن کے بارے میں چلنے والی جھوٹی طلاق کی خبروں پر صاف اور دو ٹوک موقف اختیار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ابھیشیک اور ایشوریا کے تعلقات خوشگوار نہیں ہیں، حالانکہ جوڑا ہمیشہ خوش مزاج اور خاندان کے ساتھ ایک ساتھ دکھائی دیتا رہا ہے۔
ابھیشیک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ، اگر آپ سیلیبریٹی ہیں تو لوگ ہر بات پر قیاس آرائی کرتے ہیں، ہم سے متعلق جو کچھ بھی لکھا جاتا ہے، وہ سراسر جھوٹ، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی ہوتا ہے۔ یہ سلسلہ ہماری شادی سے پہلے سے جاری ہے، پہلے پوچھتے ہیں کہ شادی کب کریں گے اور اب پوچھتے ہیں کہ طلاق کب لیں گے؟ یہ سب فضول باتیں ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ، ایشوریا میری سچائی جانتی ہیں اور میں ان کی، ہمارا خاندان خوش و خرم ہے، یہی سب سے اہم ہے، باقی سب فضول باتیں ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ افواہیں ذہنی دباؤ کا سبب بنتی ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ، اگر اس میں تھوڑی سی بھی سچائی ہوتی تو شاید اثر پڑتا، لیکن چونکہ یہ سب جھوٹ ہے، اس لیے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ابھیشیک نے بیٹی آرادھیا کے حوالے سے بتایا کہ، آرادھیا کے پاس فون نہیں ہے اور ایشوریا نے اسے سکھایا ہے کہ انٹرنیٹ پر لکھی ہر بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔
یاد رہے، ابھیشیک جلد شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، رانی مکھرجی اور سہانا خان کے ساتھ فلم 'کنگ' میں نظر آئیں گے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Abhishek Bachchan Talks About His Divorce Rumors and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Abhishek Bachchan Talks About His Divorce Rumors to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.