بیوی کے پاؤں دھو کر وہی پانی پی لیتا ہوں ۔۔ اہلیہ کے پاؤں والے پانی کو جوس ماننے والا یہ شخص کون ہے جو گھر کے کام شوق سے کرتا ہے؟

مرد تو اکثر اپنی بیویوں کی شکایات کرتے نظر آتے تھے مگر یہ پاکستانی تو کچھ الگ ہی قسم کا شوہر ہے کیونکہ یہ بیگم کے پاؤں دھو کر پیتا ہے اور اس پانی کا نام" بیگم جوس" رکھا ہوا ہے۔

اس شہری کا نام ہے رانا خرم جو کہ صبح ہوتے ہی سب سے پہلے اپنی بیوی عدیلہ کو کوئی اور کام نہیں کرنے دیتے بلکہ انہیں پوری عزت کے ساتھ صوفے پر بٹھا کر ان کے پاؤں دھوتے ہیں۔
اور پھر اسی پانی میں حسب ضرورت نمک ڈال کر پی جاتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ خوش ہوتے رہتے ہیں۔ اس خوشی کی وجہ یہ ہے کہ رانا خرم کا یہ دعویٰ ہے کہ جب وہ بیگم جوس پی لیتے ہیں ان کی ساری تھکن اتر جاتی ہے۔
دفتر، گھر یا پھر باہر محلے میں مجھے کوئی کچھ بھی کہہ دے تو برا نہیں لگتا یہی نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اس جوس کو پینے سے مجھے تو کوئی بیماری بھی نہیں ہوتی۔ اب بس اس بات میں کتنی حقیقت ہے یہ تو اللہ پاک ہی بہتر جانتے ہیں۔
اس کے علاوہ رانا خرم تو بیوی کا اتنا کہنا مانتے ہیں کہ وہ انہیں کہتی ہیں کہ آپ ایک ٹانگ پر کھڑے ہو جاؤ اور اسی طرح چلو یا پھر دونوں ہاتھ اوپر کر کے کھڑے رہو، تو وہ ایسے ہی کرتے رہتے ہیں۔
اور تو اور اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کی صحت کا بھی بہت خیال کرتے ہوئے ان کی ٹانگیں، پاؤں اور سر دباتے ہیں تاکہ ان کی تھکن اتر جائے اور انہیں اچھا محسوس ہو۔
اپنے آپ کو بیوی کا سب سے بڑا خدمت گزار کہنے والا یہ شخص گھر میں برتن بھی دھوتا ہے اور جھاڑو بھی لگاتا ہے، یہ سب کام کر کے بقول انکے انہیں سکون ملتا ہے۔
آخر میں آپکو اس خوش قسمت بیوی کے بارے میں بتاتے ہیں کہ انکا کیا کہنا ہے اس خدمت گزاری پر تو یہ عورت کہتی ہیں کہ میں نے تو انہیں بہت منع کیا مگر یہ منع نہیں ہوتے۔
شادی ہو کر جب میں آئی تو تب ہی کہہ دیا کہ آپ نے مجھے اپنی خدمت کرنے سے روکنا نہیں ہے اب مجھے تو لگتا ہے کہ جیسے میں انکا شوہر ہوں بیوی نہیں ہوں۔
یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہر انسان کی ایک فیملی ہوتی ہے اور وہ اسے بہت عزیز بھی ہوتی ہے، انسان کی ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسے خوش رکھے، مگر اس آدمی کو یہ سب کرنے پر گھر والے بہت ڈانٹتے اور سمجھاتے ہیں کہ نہ کرو یہ سب پر یہ مانتے نہیں۔

Biwi Ke Paon Dho Kar Peeta Hu

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Biwi Ke Paon Dho Kar Peeta Hu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Biwi Ke Paon Dho Kar Peeta Hu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In News  |   0 Comments   |   5222 Views   |   25 Mar 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بیوی کے پاؤں دھو کر وہی پانی پی لیتا ہوں ۔۔ اہلیہ کے پاؤں والے پانی کو جوس ماننے والا یہ شخص کون ہے جو گھر کے کام شوق سے کرتا ہے؟

بیوی کے پاؤں دھو کر وہی پانی پی لیتا ہوں ۔۔ اہلیہ کے پاؤں والے پانی کو جوس ماننے والا یہ شخص کون ہے جو گھر کے کام شوق سے کرتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بیوی کے پاؤں دھو کر وہی پانی پی لیتا ہوں ۔۔ اہلیہ کے پاؤں والے پانی کو جوس ماننے والا یہ شخص کون ہے جو گھر کے کام شوق سے کرتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔