مالٹے اس موسم میں آنے والا سب سے زیادہ پسندیدہ پھل ہے کیونکہ اس میں کھٹا میٹھا ذائقہ بھی ہے اور بہت سارا رس بھی۔ چھلکے بھی اس کے بے شمار فائدوں سے بھرپور ہیں اور اس میں موجود بیج بھی اپنی افادیت آپ ہیں۔ ایک مرتبہ مالٹے کھانے بیٹھ جاؤ تو دل ہی نہیں چاہتا کہ چھوڑ دو۔ آج کل یہ بازار میں آنا شروع ہوگئے ہیں خاص طور پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں تو بھرمار ہوگئی ہے۔
میٹھے اور ترش پھلوں کو کھانے سے شوگر والے حضرات ذرا پرہیز کرتے ہیں اور اکثر لوگ ڈرتے ہیں کہ کہیں چوگر نہ بڑھ جائے لیکن حالیہ ریسرچ آف میڈیکل ہسٹری کے مطابق مالٹوں کا ترش پن ان کا کھٹا ذائقہ شوگر کی وجہ سے بڑھنے والی انسولین کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
مالٹے کے تو چھلکے بھی جلد کو خوبصورت بنانے اور بالوں کی افزائش کو بہتر کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اگر روزانہ 2 مالٹے کھانے سے ہاضمہ بھی اچھا ہوتا ہے جسم میں ہونے والی گرمی بھی کم ہوتی ہے اور موڈ بھی بہتر ہوتا ہے۔
حاملہ خواتین کے لئے بہترین:
سردی کے موسم میں عموماً حمل کی شرح زیادہ ہوتی ہے اور ان سب کے لیے یہ پھل کھانا بہترین ہے۔ اس کو کھانے سے بچے کی نشوونما بھی اچھی ہوتی ہے اور ماں کو پیٹ خراب ہونے کا مسئلہ بھی نہیں رہتا۔ حمل میں ہونے والی الٹیاں بھی کنٹرول ہو جاتی ہیں۔
شوگر:
شوگر کی وجہ سے اکثر لوگوں کی جلد پر زخم بھی ہو جاتے ہیں ان کو چاہیے کہ اس کے چھلکوں کا پیسٹ پانی یا دودھ میں مکس کرکے زخم پر لگادیں اس سے نشان بھی کم ہوں گے اور جلد بھی صاف ہوگی۔
پیٹ کے امراض:
مالٹا پیٹ کے ہر مرض میں مفید ہے جس سے معدہ بھی صاف رہتا ہے اور چہرے پر نکلنے والے دانے بھی نہیں ہوتے۔ پیٹ میں پتھریاں اگر کسی کے ہو جائیں تو ان کے لیے مالٹے کا ہر طرح سے استعمال مفید ہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sugar Ke Mareez Aur Malta and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sugar Ke Mareez Aur Malta to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.