کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان کے شہری دن میں کیوں نہیں نہاتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کرنے لگیں گے

جاپان کے لوگوں کا رہن سہن ،طور طریقے اور روز مرہ زندگی کے کام باقی دنیا کے لوگوں سے کافی مختلف ہوتے ہیں۔

جاپان میں متعدد ایسی روایات پائی جاتی ہیں جو باقی دنیا کے لیے یقیناً حیرت کا باعث بنتی ہیں، جن میں ایک یہ بھی ہے کہ اکثر جاپانی شہری دن کے بجائے ہمیشہ رات کو نہاتے کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے پیچھے ایک اہم وجہ چھپی ہے جو اگر کسی کو معلوم ہوجائے تو وہ بھی ایسا ہی کرے گا۔

ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ جاپان جا چکے ہیں وہ اس بات سے واقف ہوں گے کہ جاپانی لوگ پبلک باتھ اور ہاٹ سپرنگز میں نہانے کے عادی ہوتے ہیں۔ لگ بھگ ہر شہراور گاؤں میں پبلک کے لئے غسل خانے وہاں موجود ہیں جہاں کوئی بھی مرد ،خواتین، بچے اِنتہائی معمولی رقم کے عوض نہا سکتے ہیں۔

اس دوران انہیں دیگر لوگوں سے ملنے اور گفتگو کرنے کا بھی ایک موقع دستیاب ہوتا ہے۔ اب اس کی بھی دو وجوہات ہیں، پہلی شدید موسم اور دوسری گھر پر نہانے کی سہولت کا نہ ہونا۔ جاپان میں سردیوں میں درجہ حرارت بہت سرد اور گرمیوں میں بہت گرم ہوتا ہے۔ ساتھ ہی اکثر جاپانیوں کے گھروں میں باتھ ٹب اور پانی کو گرم رکھنے کے انتظامات کی سہولت نہیں ہوتی، چنانچہ وہ نہانے اور چند دیر سکون کے لئے پبلک باتھ ہی کو ترجیح دیتے ہیں۔

اب آپ سوچ سکتے ہیں کہ پبلک باتھ میں جانے کے لیے کونسا وقت زیادہ موزوں ہو سکتا ہے اور وہ بھی جب آدمی نہانے کے ساتھ لوگوں سے ملنے جلنے، گپ شپ لگانے اور کچھ پرسکون وقت گزارنا چاہتا ہو۔ چنانچہ جاپانی کام سے چھٹی کے بعد رات کو ہی پبلک باتھ جاتے اور نہاتے ہیں۔

جاپانیوں کے لیے شاور لینا اور باتھ کرنا بھی دو مختلف چیزیں ہیں۔ ان کے لیے باتھ کرنا کافی وقت لگا کر نہانے اور اچھی طرح بدن صاف کرنے کو کہتے ہیں، جو کہ صبح کے وقت جلدی میں ممکن نہیں ہوتا۔

چنانچہ جو جاپانی صبح جلدی جلدی شاور لیتے ہیں وہ بھی اپنی تشفی کے لئے رات کو پبلک باتھ میں جا کر نہا لیتے ہیں۔

Japani Shehri Kiyun Nhe Nahaty

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Japani Shehri Kiyun Nhe Nahaty and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Japani Shehri Kiyun Nhe Nahaty to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   1969 Views   |   15 Nov 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان کے شہری دن میں کیوں نہیں نہاتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کرنے لگیں گے

کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان کے شہری دن میں کیوں نہیں نہاتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کرنے لگیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان کے شہری دن میں کیوں نہیں نہاتے ہیں؟ وجہ جان کر آپ بھی ایسا ہی کرنے لگیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔