گردن، گٹھنے اور کہنی کے کالے پن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ 3 آسان اور سستی ٹپس آپ کے مسئلے منٹوں میں حل کرسکتی ہیں

چہرے کا رنگ جسم کے باقی حصوں سے زیادہ صاف ہوتا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو ہم اپنی جلد کا خیال نہیں رکھتے یا پھر جسمانی اور ہارمونل خرابیوں کی وجہ سے جسم میں انسولین کی زیادہ مقدار بن رہی ہوتی ہے جس سے کہنی، گردن، گٹھنے، انگلیوں کی ہڈیاں، گٹے، پنڈلیاں اور پیر بھی کالے ہونے لگتے ہیں۔ یہ ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے آج کل جس کا علم لوگوں کو نہیں ہوتا۔
ایسے میں آج کے فوڈز میں آپ کے لئے بیوٹیشن کا بتایا ہوا نسخہ موجود ہے بس استعمال کریں اور جلد بازی پر یقین نہ کریں کیونکہ کوئی بھی ٹریٹمنٹ فوری اثر نہیں کرتا بلکہ کچھ درکار ہوتا ہے۔

گردن، گٹھنے، کہنی اور جسم کے دیگر کالے حصوں کو صاف کرنے کی آسان ٹپ:

٭ ایک پیالے میں نیم گرم پانی ڈالیں، اس میں تولیہ ڈال کر اچھی طرح نچوڑ لیں اور پھر اس تولیے کو جسم کے کالے حصوں پر آرام سے ملیں، یعنی ہلکے ہاتھ سے مساج کرلیں۔
٭ پھر ایک چمچ نمک، چینی، لیموں کا رس اور آلو کا رس مکس کریں اور ان جگہوں پر 20 منٹ تک مساج کریں لیکن مساج اس طرح کریں کہ جلد پر کچھ تناؤ محسوس ہو، یعنی تھوڑا سا زور سے رگڑیں۔
٭ پھر ایک چمچ بیسن، ہلدی، ایلوویرا جیل اور ٹماٹر کے رس کو مکس کرکے اس سے بھی مساج کریں اور 15 منٹ خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد نیم گرم پانی سے جلد کو صاف کرلیں۔

نوٹ:

اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں لیکن کبھی بھی دھوپ سے آنے کے بعد استعمال نہ کریں کیونکہ سورج سے جھلسی ہوئی جلد پر فوری طور پر لیموں یا ٹماٹر لگانا خطرے سے خالی نہیں ہوتا لہٰذا آپ رات یا شام میں کسی بھی وقت کرلیں۔

Dark Neck Or Finger Whitening Tips

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Dark Neck Or Finger Whitening Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dark Neck Or Finger Whitening Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   3140 Views   |   09 Jul 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 October 2024)

گردن، گٹھنے اور کہنی کے کالے پن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ 3 آسان اور سستی ٹپس آپ کے مسئلے منٹوں میں حل کرسکتی ہیں

گردن، گٹھنے اور کہنی کے کالے پن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ 3 آسان اور سستی ٹپس آپ کے مسئلے منٹوں میں حل کرسکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردن، گٹھنے اور کہنی کے کالے پن سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ 3 آسان اور سستی ٹپس آپ کے مسئلے منٹوں میں حل کرسکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔