چہرے پر وقت سے پہلے جُھریاں آرہی ہیں؟ تو کریں مہنگا بوٹوکس ٹریٹمنٹ سستے میں وہ بھی اپنے گھر پر صرف ان دو چیزوں کے ساتھ

خوبصورت اور جوان دکھنا ہر عورت کا خواب ہوتا ہے اور اسکے لیئے وہ ہر ممکن کوشش کرتی ہیں تاکہ جتنا ہوسکے وہ اپنی عمر کو چھپا کر اچھی دِکھ سکیں۔ لیکن آج کل اتنی مہنگائی ہوگئی ہے کہ خواتین کیلیئے اپنے اوپر پیسے لگانا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ ہر کوئی تو بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے اخراجات نہیں اٹھا سکتا۔

اسلیئے آج ہم لائے ہیں ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا گھر میں بوٹوکس ٹریٹمنٹ کرنے کا طریقہ جس سے آپ کے چہرے کی جھریوں میں کافی حد تک کمی آئے گی اور ساتھ ہی آپکی اسکن جوان نظر آئے گی۔

گھریلو بوٹوکس کا طریقہ:

گھر میں بوٹوکس جیسا ریزلٹ لانے کیلیئے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہے
۔ ایک عدد انڈا
۔ ایلو ویرا جیل

۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ ایک انڈے کی سفیدی میں ایک چمچ ایلوویرا جیل ملا کر اسے اچھے سے پھینٹنا ہے، اتنا کہ اس میں جھاگ بن جائے جیسا آپ کیک بنانے کیلیئے پھینٹتے ہیں۔

۔ اب اس ماسک کو اپنے پورے چہرے پر آنکھوں کے اور نیچے ہر جگہ لگائیں، اچھا ہوگا کہ کسی اور سے لگوا لیں تا کہ صحیح سے لگ سکے۔

۔ لگانے کے بعد ململ کا کپڑا یا اچھی کوالٹی والے ٹشو پیپر کو چہرے پر لگائیں جیسے شیٹ ماسک لگتا ہے ویسے، پھر اسکے اوپر دوبارہ یہ فیس پیک لگا کر اسے خشک ہونے دیں۔

۔ کسی کے چہرے پر یہ ماسک پندرہ منٹ میں خشک ہوجائے گا تو کسی کو آدھا گھنٹہ لگے گا، اسے پوری طرح خشک ہونے دینا ہے۔

۔ خشک ہونے کے بعد ماسک کو اوپر کی جانب سے اتاریں ماتھے کی طرف سے، اس سے آپکی پلکیں نہیں ٹوٹے نگی۔ ماسک ہٹانے کے بعد چہرے کو گیلے کپڑے سے صاف کرلیں یا سادے پانی سے دھولیں۔

۔ اگر آپکی اسکن بہت زیادہ خشک ہے تو آپ آخر میں وٹامن ای آئل چہرے پر لگا لیں۔

۔ اس ماسک کو روزانہ لگائیں، رات میں لگا لیں تو زیادہ اچھا ہے۔

Botox Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Botox Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Botox Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4232 Views   |   27 Jun 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

چہرے پر وقت سے پہلے جُھریاں آرہی ہیں؟ تو کریں مہنگا بوٹوکس ٹریٹمنٹ سستے میں وہ بھی اپنے گھر پر صرف ان دو چیزوں کے ساتھ

چہرے پر وقت سے پہلے جُھریاں آرہی ہیں؟ تو کریں مہنگا بوٹوکس ٹریٹمنٹ سستے میں وہ بھی اپنے گھر پر صرف ان دو چیزوں کے ساتھ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے پر وقت سے پہلے جُھریاں آرہی ہیں؟ تو کریں مہنگا بوٹوکس ٹریٹمنٹ سستے میں وہ بھی اپنے گھر پر صرف ان دو چیزوں کے ساتھ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔