آلو پکانے کے نئے انداز ۔۔ جانیں مختلف ممالک میں کن کن طریقوں سے آلو بنایا جاتا ہے ؟

آلو کو سب کھاتے ہیں چاہے بچہ ہو یا بڑا اور عموماً ہمارے یہاں ہر سبزی یا گوشت کے ساتھ آلو کو ڈال کر خواتین مزے سے پکاتی ہیں۔ کبھی گوبھی آلو تو کبھی چکن آلو ۔۔۔ اور آلو کے فرائز تو دن رات ہی کھائے جانے والے کھانوں میں سے ایک ہے۔
آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسےمنفرد کھانے جو دنیا کے مختلف ممالک میں آلو کی مدد سے بنائے جاتے ہیں ، آپ بھی ان کو ایک مرتبہ بنا کر دیکھیں یہ اتنے لذیز بنیں گے کہ آپ کو بھی کھا کر مزہ آجائے گا۔

کولکنن:

کولکنن آئرلینڈ میں کھائی جانے والی ایک ڈش ہے جس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک ابلا ہوا آلو، ایک کپ ابلی ہوئی گوبھی، آدھا کپ ابلے ہوئے پالک، ایک سے دو چمچ کریم، آدھا چمچ مورزیلا چیز، ایک چمچ نمک، آدھا چمچ کالی مرچ پاؤڈر۔

طریقہ:

ایک پین میں ان تمام چیزوں کو ڈالیں اور 5 منٹ کے لئے چولہے پر پکنے دیں۔ جیسے ہی چیز پگھلنے لگے آپ فوری آنچ کو بند کردیں۔ اس کو نیم ٹھنڈا ہونے پر کیچپ کے ساتھ سروو کردیں۔
لیجیئے آپ کا آئرش کولکنن تیار ہے۔

کروچی:

کروچی اٹالین ڈش ہے جس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک آلو ابلا ہوا اور ایک آلو کے چھوٹے کٹے ہوئے ٹکڑے، ہری مرچ، ہرا دھنیا، لال اور کالی مرچ پائوڈر، نمک، ہلدی، بیسن، میدہ، اور تھوڑا سا بیکنگ پائوڈر۔ اس کے علاوہ فلنگ کے لئے آدھا کپ کریم، دو چمچ مورزیلا چیز، اور ٹوپنگ کے لئے ایک کپ بریڈ کرمز۔

طریقہ:

اب سب سے پہلے کٹے ہوئے آلوئوں کو آئل میں فرائی کرلیں، پھر ابلے ہوئے آلوئوں کا کچلا کرلیں اور اس میں نمک، مرچ، ہلدی، دھنیا، مرچ پائوڈروغیرہ ڈال کر مکس کرلیں اور کباب جیسی ٹکیاں بنا لیں، ان ٹکیوں کے اندر فرائیڈ آلو ڈال کر بھر دیں۔ اب ان ٹکیوں کو بریڈ کرمز میں لگائیں، ایک پیالے میں ٹھنڈا پانی لیں، اس میں ڈبوئیں، اب ایک مرتبہ پھر بریڈ کرمز لگائیں اور دھیمی آنچ پر فرائی کرلیں۔ لیجیئے تیار ہے آپ کی کروچی اٹیلین ۔۔ اب دیر کس بات کی جلدی سے بنائیں اور مزے سے کھائیں۔

ببل اینڈ سکوئیک:

یہ امریکہ کی خاص ڈش ہے جس کو بنانے کے لئے آپ کو چاہیئے ایک کپ ابلے ہوئے آلو، ایک انڈہ، لال اور کالی مرچ پاؤڈر، بریڈ کرمز، نمک، آدھا کپ مورزیلا چیز، ایک کپ کریم اور آدھا کپ ابلی ہوئی گوبھی۔

طریقہ:

ایک پین میں آئل ڈالیں اور ابلے ہوئے آلوؤں کو 3 منٹ سیک لگا لیں پھر اس میں تمام اجزاء ڈال کر مکس کریں اور 10 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔ پھر ایک انڈہ فرائی کریں اور اس کے اوپر ڈال کر سروو کریں۔
لیجیئے تیار ہے آپ کا ببل اینڈ سکوئیک ۔ خود بھی کھائیں گھر والوں کو بھی کھلائیں۔ ۔

3 Best Potato Dishes

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like 3 Best Potato Dishes and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Best Potato Dishes to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2884 Views   |   18 Apr 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آلو پکانے کے نئے انداز ۔۔ جانیں مختلف ممالک میں کن کن طریقوں سے آلو بنایا جاتا ہے ؟

آلو پکانے کے نئے انداز ۔۔ جانیں مختلف ممالک میں کن کن طریقوں سے آلو بنایا جاتا ہے ؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آلو پکانے کے نئے انداز ۔۔ جانیں مختلف ممالک میں کن کن طریقوں سے آلو بنایا جاتا ہے ؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔