شیف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کس قسم کا گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں؟ ایسا گرم مصالحہ جو آپ کے کھانوں میں بھی جان ڈال دے

ہر گھر میں خواتین بہت محنت سے کھانا بناتی ہیں، مگر ہوٹل کے کھانوں کے سامنے ان کا ذائقہ کم ہی ہوتا ہے، اس کی کئی وجوہات ہیں کہ ہوٹلوں میں شیف کمرشل طریقے سے کھانے بناتے ہیں جن کی ٹپس بہت کم ہی خواتین کو معلوم ہوتی ہیں۔ بازاری کھانوں میں ذائقوں کی ایک وجہ ان میں ڈالے گئے مختلف گرم مصالحے بھی ہیں۔
ٹپس اینڈ ٹرکس میں آج جانیں ایسا گرم مصالحہ بنانے کی ترکیب جو آپ کے بھی بنائے گئے تمام کھانوں میں بازاری کھانوں جیسا ذائقہ ڈالے، جس کو کھانے والے آپ کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

ٹپ :

* ایک کپ زیرہ، چار چمچ ثابن دھنیا، پانچ ٹکڑے دارچینی، دو چمچ کالی مرچ، چار ٹکڑے جائفل، چار عدد بادیان کے پھول، چار ٹکڑے جاوتری، چار تیز پات، دو چمچ لونگ، دو چمچ بڑی الائچی لیں اور ان تمام چیزوں کو ایک پینمیں ڈال کر ۲۰ منٹ تک چولھے پر رکھ کر سیک لیں، ۲۰ منٹ بعد ان میں سے خوشبو آنے لگے گی، پھر آپ چولہا بند کردیں۔
* ان تمام اجزاء کو مکسر میں ڈال کر پائوڈر بنائیں۔
* اب ایک چٹکی تباشیر یا سیلیکون ڈائی آکسائیڈ کھانوں میں استعمال ہونے والا مرکب ڈالیں اور ساتھ ہی دو چمچ چھوٹی الائچی، چار چمچ اچار گوشت کا مصالحہ، تیچ چمچ سونف بھی پیس لیں۔ یہ آپ کے مصالحوں میں نمی نہیں آنے دیتا ہے اور جلن سے بچاتا ہے۔
* لیجیئے تیار ہے آپ کا گرم مصالحہ جو بازاری کھانوں جیسا آپ کے کھانوں میں بھی ڈالے اور ان کی شان بڑھائے۔

Chef Zaiqa Barhane Ke Liye Kia Kartay Hain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Chef Zaiqa Barhane Ke Liye Kia Kartay Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chef Zaiqa Barhane Ke Liye Kia Kartay Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Uzaifa  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3068 Views   |   14 Nov 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Uzaifa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Uzaifa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شیف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کس قسم کا گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں؟ ایسا گرم مصالحہ جو آپ کے کھانوں میں بھی جان ڈال دے

شیف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کس قسم کا گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں؟ ایسا گرم مصالحہ جو آپ کے کھانوں میں بھی جان ڈال دے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیف کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کس قسم کا گرم مصالحہ استعمال کرتے ہیں؟ ایسا گرم مصالحہ جو آپ کے کھانوں میں بھی جان ڈال دے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔