خراب موسم اور بدلتی ہوئی آب و ہوا جہاں ہمارے ماحول پر اثر انداز ہورہی ہے وہیں یہ ہماری جلد اور بالوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ پہلے جب لوگوں کی عمر ڑھتی تھی تو ان کے بال بے جان، گرتے یا سفید ہوتے تھے، لیکن اب عمر کی کوئی قید نہیں رہی بچے بڑے ہر کوئی اس مسئلے سے دوچار ہے۔
اسی لیئے آج کے فوڈر آپ کو بتائے گا گھر میں تخم ملنگا سے بالوں کے بہترین ٹریٹمنٹ کا وہ طریقہ، جو نہ صرف پارلر کا خرچہ بچائے گا بلکہ آپ کے بالوں کو اچھا بھی کرئے گا۔
تخم ملنگا سے بالوں کا ٹریٹمنت:
۔ ایک چمچ تخم ملنگا کو دو کپ پانی میں رات بھر بھگو دیں۔
۔ صبح اٹھ کر تخم ملنگا کو پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈالیں اور ان کو اچھی طرح پیس لیں۔
۔ اس کے بعد 4 چمچ دہی میں بلینڈ ہوئے تخم ملنگا کے 2 چمچ اچھی طرح مکس کریں۔
۔ اب اس میں 2 چمچ لیموں کا رس شامل کریں اور اس پیسٹ کو بالوں میں لگائیں۔
۔ اس کے بعد آپ بالوں کو شاور کیپ یا کسی ہلکے سے کپڑے سے ڈھک کر 1 گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
۔ اب آپ اپنے بالوں کو سادے پانی سے دھوئیں اور ان میں اچھا شیمپو لگائیں تاکہ بال اچھی طرح دھل کر صاف ہو جائیں۔
۔ اس کو ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کریں اور پائیں بالوں کے تمام مسئال کا حل وہ بھی بہت آسانی سے۔