اسٹریس اور نیند نہ آنے کے مسائل میں بابونہ کے پھول کی چائے سکون پہنچائے

کہتے ہیں کہ گرما گرم چائے کا ایک کپ سخت سردی میں کسی نعمت سے کم نہیں اور ساتھ ہی درد کی صورت میں گلے میں آرام بھی پہنچاتا ہے۔ مگر کچھ چائے ایسی بھی ہیں جن سے کئی طرح کے فائدے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ ان ہی میں کیمومیل یعنی بابونہ کا پھول ہے جس سے بنی چائے کے خواص لاتعداد ہیں۔
اس پھلول کی پتیوں سے بنی چائے کو یہ کمال حاصل ہے کہ اسے صرف چائے کے طور پر ہی نہیں لیا جاتا بلکہ صدیوں سے کئی طرح کے امراض میں دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا کی بہترین چائے جسے زیادہ تر ذہنی سکون اور معدے کے امراض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
اس پھول کی سب سے خاص بات یہ ہے اسے آپ گھر کے لان، گارڈن میں آسانی کے ساتھ اگا سکتے ہیں۔ اور اس کی چائے بنانا نہ صرف بہت آسان ہے بلکہ ساتھ ہی اسے دوسری ہرب کے ساتھ ملاکر اس کی افادیت کو مزید بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جواسٹریس کو دور کرکے ذہن کو پرسکون رکھنے والے سیروٹونین اور میلاٹونین نامی ہارمونز کا اخراج بڑھاتے ہیں۔ یہ ہر طرح کی سوزش کو بھی دور کرتی ہے جس کے نتیجے میں پریشانی اور سردرد سے بھی نجات ملتی ہے۔ نظام انہضام کو بہتر کرتی ہے۔ گیس میں افاقہ دلاتی ہے۔ اپنے صحت بخش اجزائ کی بدولت امنیاتی نظام کو مضبوط بناکر کئی طرح کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس کی تازہ اور خشک دونوں پتیوں سے چائے تیار کی جاتی ہے۔

تازہ پتیوں سے بنی چائے

مٹھی بھرتازہ پتیاں ایک کپ پانی میں ڈال کر 5 منٹ تک ابال کرچھان لیں۔ ذائقہ کے لیے چینی اور شہد کو ڈال کر نوش فرمائیں۔
دار چینی کے ساتھ
پانی 1کپ
دودھ 1 کپ
کیمومیل کی تازہ پتیاں مٹھی بھر
پسی دار چینی ½ چائے کا چمچ

ترکیب: ایک پین میں پانی گرم کریں، ابال آنے پراسے ہیٹ سے ہٹا کرتازہ پتیاں ڈال دیں، 5 منٹ کے بعد چھان کر پسی دار چینی شامل کریں۔ جبکہ دو سرے پین میں دودھ گرم کریں یہاں تک ابال آنے لگے پھر اسے چمچ سے ہلاتے جائیں کہ وہ کچھ گاڑھا ہو جائے۔ اس کے بعد ایک کپ میں چائے اور دودھ ملاکر اوپر سے دارچینی ڈال کر گرم گرم پیش کریں۔

ادرک کے ساتھ
پانی 1 کپ
تازہ ادرک ½ انچ
بابونہ کی تازہ پتیاں 2 کپ
شہد 4 کھانے کے چمچے
لیموں کا رس 2 چائے کے چمچے
برف حسب ضرورت

ترکیب: ایک پین میں پانی گرم کریں، ابال آنے پرہیٹ سے ہٹادیں ایک منٹ کے بعد اس میں ادرک، پتیاں، شہد اور لیموں کا رس شامل کرکے ایک گھنٹے کے لیے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ اسے ایک بڑے گلاس میں نکال کر 3 گھنٹے کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔ آئس کیوب اور لیموں کے سلائس ڈال کر سرو کریں۔

Stress Aur Neend Na Ane Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Stress Aur Neend Na Ane Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Stress Aur Neend Na Ane Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3925 Views   |   24 Oct 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 January 2025)

اسٹریس اور نیند نہ آنے کے مسائل میں بابونہ کے پھول کی چائے سکون پہنچائے

اسٹریس اور نیند نہ آنے کے مسائل میں بابونہ کے پھول کی چائے سکون پہنچائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اسٹریس اور نیند نہ آنے کے مسائل میں بابونہ کے پھول کی چائے سکون پہنچائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔