گھی لگائیں بالوں کو گھنا سیاہ اور چمکدار بنائیں مگر کیسے؟ جانیئے گھی سے بالوں کی نشونما کا جادوئی ٹوٹکا

گھنے لمبے اور نرم و ملائم بال ہر ایک ہی خواہش ہوتی ہے کیونکہ بال ہی آپ کی شخصیت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تاہم خواتین اپنے بالوں کو لے کر کافی فکر مند نظر آتی ہیں اور انہیں سنوارنے اور نکھارنے کے لئے کوشش میں لگی رہتی ہیں۔
روکھے سوکھے بےجان اور بےرونق بالوں کی وجہ سے پریشان خواتین کے لئے آج ہم لائے ہیں ایک بہترین اور منفرد ٹوٹکا جو اپنا کر آپ پا سکیں گی گھنے سیاہ اور چمکدار بال، جبکہ مرد بھی اس ٹوٹکے سے اپنے بالوں کی نشونما کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

• بالوں کی نشونما کے لئے گھی کا استعمال

سردیوں میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے بال گرنے کی شکایت مرد اور خواتین دونوں کو ہوتی ہے، موسم سرما میں بالوں کے لیے اکثر لوگ پریشان رہتے ہیں اور وہ اس حوالے سے مختلف ٹوٹکے بھی استعمال کرتے ہیں، لیکن اگر آپ گھی کا استعمال کریں تو آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ گھی میں وٹامن ڈی اور اے وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو بالوں کو گرنے سے روکنے میں بہت زیادہ مدد فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی بالوں کو سیاہ کرتے ہیں اور ان کی نشونما یقینی بناتے ہیں۔ سر پر اور بالوں پر گھی لگانے سے کیا کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

بالوں میں گھی لگانے کے حیرت انگیز فوائد

• کھجلی اور خشکی کا خاتمہ

گھی سے اگر بالوں کی جڑوں میں مالش کی جائے تو اس سے خشکی، رنگت کی کمی، کھجلی اور مردہ بال چمک دار ہوجاتے ہیں جبکہ اسے خشکی ختم کرنے کا آزمودہ ٹوٹکا بھی قرار دیا جاتا ہے۔

• کنڈشنر

گھی کو اگر بالوں کا قدرتی کنڈشنر کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، یہ بالوں پر لگانے سے بال اس قدر خوبصورت نرم و ملائم اور چمکدار ہو جاتے ہیں کہ جو دیکھے گا حیران رہ جائے اس کے لیے آپ کو دو کھانے کے چمچ گھی میں اتنی ہی مقدار میں زیتون آئل شامل کر کے اس سے سر کی مالش کرنا ہے، جس سے وٹامن ای کی کمی دور ہوگی اور بال سیدھے، نرم ہوجائیں گے۔

• بالوں کی نشونما

بالوں کو لمبا اور گھنا کرنا ہر ایک کا خواب ہے مگر اسے حقیقت بنانے کے لئے گھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے، بالوں کو لمبا کرنے کے لیے اومیگا تھری، اومیگا نائن کی ضرورت ہوتی ہے، جو گھی میں پہلے سے ہی موجود ہے اس کو اگر آپ سر پر لگائیں گے تو بالوں کی نشوونما بہت تیزی سے ہوگی اور آپ کے بال لمبے اور گھنے ہو جائیں گے۔

• بالوں کی چمک اور مضبوطی

گھی بالوں کو چمکدار اور لچکدار بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اس کے استعمال سے بال گرتے نہیں ہیں اور یہ جڑوں سے سِروں تک بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔

Ghee Se Balon Ko Lamba Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Ghee Se Balon Ko Lamba Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghee Se Balon Ko Lamba Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3969 Views   |   29 Dec 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گھی لگائیں بالوں کو گھنا سیاہ اور چمکدار بنائیں مگر کیسے؟ جانیئے گھی سے بالوں کی نشونما کا جادوئی ٹوٹکا

گھی لگائیں بالوں کو گھنا سیاہ اور چمکدار بنائیں مگر کیسے؟ جانیئے گھی سے بالوں کی نشونما کا جادوئی ٹوٹکا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھی لگائیں بالوں کو گھنا سیاہ اور چمکدار بنائیں مگر کیسے؟ جانیئے گھی سے بالوں کی نشونما کا جادوئی ٹوٹکا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔