یہ ”پالک“ ہے، بہت ہی کارآمد ، پالک استعمال کرکے آپ ہزاروں روپے کا خرچہ بچاسکتے ہیں!

پالک دیکھنے میں عام سی پتوں پر مشتمل سبزی ہے، تاہم اس کے اتنے فوائد ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ بات حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جو بھی چیزیں عطا کی ہیں، اگر ان چیزوں کو مناسب مقدار میں استعمال کیاجائے تو وہ انسان کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔ 100گرام پالک میں 23 کیلوریز،91 فیصد پانی، 2.9گرام پروٹین ، 3.6گرام کاربز، 0.4گرام گلوکوز / فیکٹوز، 2.2گرام فائبر اور0.4گرام فیٹ ہوتا ہے۔ پالک میں وٹامن اے، وٹامن سی (جوکہ مدافعتی نظام کو بہتر بناتاہے)، وٹامن k1 (جوکہ خون جمانے میں اہم کردار نبھاتاہے)، فولک ایسڈ (حاملہ خواتین کے لئے اچھا ہوتاہے او ر انسانی جسم کے خلیات کو بہتر انداز میں کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے)، آئرن (ہیموگلوبن بنانے او ر آکسیجن کو جسم کے تمام خلیات تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتاہے)، کیلشیم (جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اپناکردار نبھاتاہے) وافر موجود ہوتاہے۔

ان تمام چیزوں کو اگر سپلمنٹ ٹیبلٹ (دوائی)کی صورت میں لیا جائے تو اس پر ہزاروں کا خرچہ آسکتاہے، تاہم اگر پالک کو مختلف انداز سے چیزوں میں شامل کرکے وقتاً فوقتاً کھالیاجائے تو اس سے ہزاروں روپے میں دستیاب مختلف ملٹی وٹامنز جیسے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اور اپنا ہزاروں روپے کا سپلمنٹس پر کیاجانے والا خرچہ بچایا جاسکتاہے۔ تاہم یہ بات ضرور مدنظررکھیں کہ اگر آپ کو کوئی بیماری یا طبی مسئلہ ہے تو ڈاکٹر یا نیوٹریشنسٹ کی اجازت سے پالک کا استعمال کریں۔ اس مضمون کے دوسرے حصے میں اب یہ بتایا جائے گاکہ پالک کو آپ کن چیزوں میں شامل کرکے اپنی غذا کا حصہ بناسکتے ہیں اور مختلف ذائقوں کے ساتھ اسے کھاسکتے ہیں۔

چند پتے دھو کر کھالیں :

اگر پالک کے چھوٹے پتے ہیں، تو انہیں ایسے ہی دھو کر 2 سے 3 پتے کھالیں۔ اس طرح کرنے سے عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جو بھولنے کی بیماری کا آغاز ہوتاہے، وہ نہیں ہوگا۔ ایک تحقیق کے مطابق پالک کو اپنی غذا میں شامل کرنے والے لوگ ذہنی بیماریوں کا جلد شکار نہیں ہوتے اور ان کا دماغ ان کی عمر سے 11سال زیادہ جوان رہتاہے۔

جوس یا اسموتھی بنالیں:

پالک میں مختلف وٹامنز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس لئے اپنی کسی بھی پسندیدہ پھل و سبزیوں پر مشتمل جوس یا اسموتھی میں اسے شامل کرکے استعمال کریں۔ تاکہ ہڈیاں مضبوط رہیں، ساتھ ہی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہو۔

پیزا ٹاپنگ میں شامل کرلیں:

پالک کو پیزا ٹاپنگ میں ٹماٹر، پیاز اور شملہ مرچ کے ساتھ شامل کرلیں، اس طرح کرنے سے جہاں پیزا کا ذائقہ بڑھے گا، وہیں پالک کھانے کے بے شمار فوائد بھی آپ کو حاصل ہوں گے۔

چٹنی، ہمس(Hummus) میں ڈالیں:

مختلف ہری چٹنیوں یا خلیجی ممالک کے لوگوں کی پسندیدہ ڈِپ ”ہمس“ (Hummus) میں سفید چھولوں کے ساتھ پالک کی تھوڑی مقدار شامل کرکے اسے بلینڈ کریں اور مختلف کھانوں کے ساتھ اسے استعمال کریں۔

برگر میں شامل کریں:

جب بھی گھر میں برگر بنائیں، اس میں سلاد پتے کی جگہ پرپالک کے چھوٹے پتے شامل کریں۔ اگر چاہیں تو سلاد پتہ اور پالک دونوں ہی شامل کرکے کھائیں اور فوائد حاصل کریں۔

سلاد:

مختلف انداز کے سبزیوں کے سلاد میں پالک کو شامل کریں، اس سے جہاں سلاد کو ہرارنگ مل جائے گا وہیں اس کی غذائیت بڑھ جائے گی۔

پین کیک:

پین کیک بنائیں تو اس پر پالک سے تیار کردہ پیوری کو ڈالیں، اس سے جہاں پین کیکس کو منفرد رنگ ملے گا،وہیں آپ کو مختلف وٹامنز ملیں گے۔

Palak Khane Ke Beshumar Fawaid

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Palak Khane Ke Beshumar Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Palak Khane Ke Beshumar Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8761 Views   |   06 Sep 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

یہ ”پالک“ ہے، بہت ہی کارآمد ، پالک استعمال کرکے آپ ہزاروں روپے کا خرچہ بچاسکتے ہیں!

یہ ”پالک“ ہے، بہت ہی کارآمد ، پالک استعمال کرکے آپ ہزاروں روپے کا خرچہ بچاسکتے ہیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ ”پالک“ ہے، بہت ہی کارآمد ، پالک استعمال کرکے آپ ہزاروں روپے کا خرچہ بچاسکتے ہیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔