ثابت دھنیے کو پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ چھوٹے سے دھنیے کے وہ بڑے فائدے جو مہنگی دوا بھی نہ کرسکے

دھنیا ایک خشک بیج ہے جو چھوٹے چھوٹے گیندوں کی طرح گول ہوتے ہیں۔ وہ کھانے کے ذائقہ کے طور پر اور مصالحہ کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔ یہ بیج سالن، کڑی پاؤڈر، اچار، سوپ اور دوسرے مختلف کھانوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ دھنیا کے بیج خشک یا پیس کر استعمال ہوتے ہیں۔ کھانوں میں ڈالنے کے علاوہ ثابت دھنیا گھریلو علاج کے لیئے بھی بہت مفید ہے، یہ اکثر پیٹ سے متعلق بیماریوں کے لیے تجویز کیا جاتا ہے کیونکہ دھنیا ہاضمے کو آسان بنانے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ واقعی ایک سُپر سِیڈ ہے اور اس کا باقاعدہ استعمال صحت کے لیے مختلف فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

اگر آپکو کم سنائی دیتا ہے یا کان میں پریشر آتا ہے جسکی وجہ سے آنکھیں کمزور اور سر میں درد ہوتا ہے تو اس کے لیئے سب سے اچھا نسخہ یہ ہے کہ ایک پتیلی میں دو سو پچاس ملی لیٹر پانی لیں اور اس میں پانچ گرام خشک لیونڈر فلاور ڈالیں، اسکے بعد تین عدد کالی مرچ اور پانچ گرام ثابت دھنیا کو ہلکا سا کُوٹ کر یہ بھی پانی میں شامل کریں اور اسے اچھے سے اتنا ابال لیں کہ پانی دو کپ رہ جائے، اب ایک کپ میں مِسری کا ایک ٹکڑا ڈال کر اس پانی کو چھان کے کپ میں نکال لیں۔ اس پانی کے پینے سے آپکو بہت فرق پڑے گا۔

اگر آپکے جسم میں درد ہو یا کہیں بھی کھچاؤ محسوس ہو جیسے کہ پٹھوں میں یا آنکھوں اور سر میں، اسکے علاوہ اگر آپکی نس پہ نس چڑھ جائے تو اس کے لیئے سب سے مفید ہے ثابت دھنیا۔ اب اسے استعمال کیسے کریں تو آپکو کرنا یہ ہے کہ ایک کپ ابلتے ہوئے دودھ میں ایک چمچ دھنیا ڈالنا ہے اور دو منٹ پکانے کے بعد اسے اتار لینا ہے، اب اس دودھ کو چھان کر پی لیں۔ اس سے آپکے جسم کا درد اور کھچاؤ ٹھیک ہوجائے گا۔

ثابت دھنیے کا پانی:

ثابت دھنیے کو گرم پانی میں بھگو کر پینے سے آپ کے جسم میں کچھ مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی جن میں:
٭ اس کو پینے سے دماغی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اور موڈ فریش رہتا ہے۔
٭ اس سے جسم کے دردوں اور رگوں کی تکلیف کو دور کیا جا سکتا ہے۔
٭ اس سے ہاضمے، معدے کی جلن، ماہواری کے درد، سوجن، جلن اور ایکنی کے دانوں میں ہونے والی تکلیف کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں۔،
٭ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے اور جسم کو دیگر چھوٹے موٹے وائرل بخاروں سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
یو ٹی آئی خواتین میں ہونے والی عام بیماری ہے جس کا علم بہت سی عورتوں کو نہیں ہوتا، اسلیئے جب بھی آپکو پیشاب میں جلن یا درد محسوس ہو، گردے میں تکلیف ہو اسکے لیئے آپکو کرنا یہ ہے کہ، ایک گلاس نیم گرم پانی میں چھ گرام کُٹا ہوا ثابت دھنیا، سفید سَندل کا بُرادہ چھ گرام (یہ پنساری کی دکان سے مل جاتا ہے)، آملہ پاؤڈر چھ گرام، ان تینون چیزوں کو پانی میں ملا کر رات بھر کیلیئے رکھ دیں اور صبح میں اسے چھان کر پی لیں۔ اس پانی کا ایک سے دو چمچ آپ تین سال سے بڑے بچوں کو بھی دے سکتے ہیں اگر انھیں یہ تکلیف ہو تو۔ یہ ڈرنک تین سے چار دن پینے سے ہی فرق محسوس ہوگا۔

Sabut Dhaniye Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sabut Dhaniye Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sabut Dhaniye Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4573 Views   |   19 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 October 2024)

ثابت دھنیے کو پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ چھوٹے سے دھنیے کے وہ بڑے فائدے جو مہنگی دوا بھی نہ کرسکے

ثابت دھنیے کو پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ چھوٹے سے دھنیے کے وہ بڑے فائدے جو مہنگی دوا بھی نہ کرسکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ثابت دھنیے کو پانی میں بھگو کر پینے سے کیا ہوتا ہے؟ چھوٹے سے دھنیے کے وہ بڑے فائدے جو مہنگی دوا بھی نہ کرسکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔