جس بھی میاں بیوی کو اللہ پاک اولاد کی نعمت سے نوازتا ہے تو ان کی یہی دعا ہوتی ہے کہ دنیا میں آنے والا ان کا بچہ صحت مند ہو اور کسی بیماری کا شکار نہ ہو۔
لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی بچی سی ملوانے جا رہے ہیں جو خود تو بستر پر ہے اس کیلئے دائیں کرنے والے بہت لوگ ہیں۔ اس بچی کی پیدائش سے ہی سر عام بچوں کے مقابلے میں بہت بڑا ہے۔ آئیے جانتےہیں۔
اس بچی کا نام سے زینب ہے اور والدین بچی کی سالوں سے یہ حالت دیکھ کر شدید پریشان ہیں پر کئی لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے یہ یوٹیوب چینل کمائی کیلئے اس بچی کے نام سے بنا رکھا ہے ناکہ لوگوں کی دعائیں لینے کیلئے۔ جس پر انتہائی افسردہ ہو کر بچی زینب کی والدہ ک نے یہ ویڈیو بنائی اور کہتی ہیں۔
کہ جب میری بچی پیدا ہوئی تو بڑے آغا خان میں ہی ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ اسے یہاں ہی رہنے دیں یہ بچ نہیں پائے گی پر ہم اپنی اولد کو اکیلے کیسے چھوڑ سکتے تھے۔
پھر گھر لانے کے بعد سے جناح لے جایا گیا جہاں عوام کو رش ہونے کے باعث ہم بچی سمیت کئی کئی گھنٹے لائنوں میں کھڑے انتظار کرتے تھے کہ کب نمبر آئے گا تو ہم چیک اپ کروائیں گے۔
مگر یہاں سے بھی ہمیں یہی جواب ملا کہ ان کے سر پر شدید قسم کا انفیکشن ہے تو پہلے یہ انفیکشن ختم ہو گا پھر آپریشن ہو گا جس کے بعد ہی بچی ٹھیک ہو گی، اسی انفیکشن کو دور کرنے کیلئے 100 سے زائد ٹیکے لگے اور طرح طرح کی دوائیاں کھانی پڑیں یہی نہیں اب ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ بچی کے سر کی ہڈی اب بڑی ہو چکی ہے تو علاج ممکن نہیں ایسا علاج بچپن میں ہی ہوتا۔
اس کے علاوہ ہم نے کئی حکیموں سے بھی علاج کروایا اور تو اور اب امریکا تک بھی روپورٹس زینب کی بھجیں پر وہ بھی ہار مان گئے۔ آخر میں بس یہاں یہی کہنا چاہیں گے کہ پیاری و معصوم زینب کیلئے دعا کیجئے اور کسی سے یوں نہ کہیں کیونکہ ہمارا ایک الفاظ کسی کو بہت اذیت دے سکتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Beti Ka Sar Theek Nhe Hua and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Beti Ka Sar Theek Nhe Hua to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.