گھر کا پونچھا لگاتے ہوئے فنائل کیوں استعمال نہیں کرنا چاہئیے؟ نادیہ خان نے بتائے گھر کو ہوٹل کی طرح چمکانے کے آزمودہ ٹپس

نادیہ خان اپنے یوٹیوب چینل میں ایسے وی لاگز بنا کر شئیر کرتی ہیں جو لوگوں کے لئے بہت کارآمد ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ ان کی تمام ویڈیوز بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔ نادیہ نے ایک ایسا وی لاگ بھی بنایا ہے جس میں انھوں نے گھر صاف کرنے کے وہ ٹپس بتائے جو وہ خود استعمال کرتی ہیں۔ وہ ٹپس کیا ہیں؟ چلیے آپ کو بتاتے ہیں۔

فنائل کا استعمال بالکل نہ کریں

نادیہ صفائی کے لئے اپنی پسندیدہ اشیاء کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ باتھ روم فلش صاف کرنے کے لئےٹوائلٹ کلینر بہت ضروری ہے اس کے علاوہ کوئی فلور کلینر استعمال کریں لیکن فنائل کا ہر گز استعمال نہ کریں کیوں کہ اس سے نہ تو صفائی اچھی ہوتی ہے اور نہ ہی خوشبو آتی ہے۔

ہوٹل کے شیشے گھر سے زیادہ کیوں صاف ہوتے ہیں؟

نادیہ کہتی ہیں کہ جب بھی وہ کسی ہوٹل جاتی ہیں تو وہاں کے شیشے دیکھ کر حیران ہوجاتی ہیں کیونکہ پرانے ہونے کے بعد بھی وہ جگمگا رہے ہوتے ہیں لیکن گھروں کے نئے شیشے مہنگے گلنٹ سے صاف ہونے کے بعد بھی داغدار ہوجاتے ہیں۔ نادیہ نے بتایا کہ بہت غور کرنے پر انھیں ہوٹل والوں کی ایک ترکیب سمجھ آئی وہ یہ کہ ہوٹل والے شیشوں کے پاس ایک چھوٹا سا وائپر ضرور رکھتے ہیں جس سے وہ نمی آتے ہی شیشے کو صاف کرلیتے ہیں۔ اگر سب عادت بنالیں کہ نہانے کے بعد فوراً شیشہ صاف کریں گے تو شیشہ ہمیشہ نیا لگے گا۔

جھاڑو کے بجائے موٹے تار والا برش

آپ نے دیکھا ہوگا کہ ٹائلز پر پونچھا لگنے کے باوجود وہ گندے لگتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ٹائلوں کے درمیان میل جم جاتی ہے جو نہ جھاڑو سے نکلتی اور نہ ہی پونچھے سے۔ اس کے لئے نادیہ موٹے تاروں والے برش کا استعمال کرتی ہیں۔ فرش صاف کرنے کے لئے نادیہ کا پسندیدہ کلینر یونیلیور کا “سف“ ہے۔ نادیہ فرش پر چند بوندیں کلینر اور پانی کی ڈال کر فرش کو برش سے اچھی طرح رگڑتی ہیں اور پھر صاف پانی ڈال کر وائپر سے پانی نکال دیتی ہیں۔

ڈسپوزیبل وائپس

باتھ روم اور کچھ سلیب کی ڈسٹنگ کے لئے نادیہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ ڈسپوزیبل وائپس کا استعمال کریں کیونکہ یہ صفائی بھی اچھی طرح کرتے ہیں، جراثیم کش ہوتے ہیں اور ڈسپوزیبل ہونے کی وجہ سے عام ڈسٹرز کی طرح گندگی نہیں پھیلاتے۔

ڈائسن

جھاڑو کی جگہ نادی ڈائسن ویکیوم کلینر استعمال کرنا پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ تمام گندگی اپنے اندر کھینچ لیتا ہے اور اسے بھی صاف کرنا کافی آسان ہے۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2625 Views   |   15 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گھر کا پونچھا لگاتے ہوئے فنائل کیوں استعمال نہیں کرنا چاہئیے؟ نادیہ خان نے بتائے گھر کو ہوٹل کی طرح چمکانے کے آزمودہ ٹپس and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گھر کا پونچھا لگاتے ہوئے فنائل کیوں استعمال نہیں کرنا چاہئیے؟ نادیہ خان نے بتائے گھر کو ہوٹل کی طرح چمکانے کے آزمودہ ٹپس) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.