کیا آپ سونٹھ میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ ناقابل یقین راز جانتے ہیں؟

ہر کوئی یہی چاہتا ہے کہ صحت بھی اچھی ہو اور خوبصورتی بھی مگر اس ایسا بہت کم ہوتا ہے کیونکہ آج کل لوگوں کے پاس اپنا خیال رکھنے کا وقت کم ہی ہوتا ہے لیکن۔۔ روزانہ ایک چھوٹا چمچ سونٹھ آپ کی بڑی مشکلیں آسان کرسکتا ہے ۔ کے-فوڈز کی جانب سے آپ بھی جانیں سونٹھ کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے اور 7 بڑے فائدے جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گے۔

استعمال اور فائدہ :

فائدہ کیوں؟
سونٹھ میں اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ بیٹا کیروٹن، ایسکوربک ایسڈ، فائبرز اور پروٹینز پائے جاتے ہیں جو کہ ہمیں مخلتف صحت اور بیوٹی کے مسائل میں فائدہ دیتے ہیں۔

٭ بالوں کے لئے:

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بال گرنا بند ہو جائیں ۔ یہ لمبے، گھنے اور چمکدار نظر آئیں تو ایک چمچ سونٹھ کو دو چمچ ناریل کے تیل میں مکس کرکے بالوں میں لیپ بنا کر لگا لیں اور آدھے گھنٹے بعد دھو لیں۔ یہ روزانہ استعمال کریں اس کا کوئی نقصان نہیں بلکہ آپ کے بالوں میں خشکی بھی ختم ہو جائے گی اور جوئیں بھی بھاگ جائیں گی۔

٭ ایکنی کے لئے:

چہرے پر ایکنی کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایک چمچ سونٹھ میں ایک چمچ دودھ مکس کریں اور چہرے پر لگا لیں اور بیس منٹ بعد دھو لیں، یہ ایک اچھا ٹونر بھی ہے اور ایکنی کو ختم کرنے کا سستا علاج بھی ہے۔

٭ بد ہضمی:

کھانے کے بعد بدہضمی کی شکایت سے بچنا چاہتے ہیں تو ہر کھانے سے آدھے گھنٹے پہلے ایک چھوٹا چمچ سونٹھ نیم گرم پانی کے ساتھ پھانک لیں، یہ آپ کو کھانا جلد ہضم کرنے اور بد ہضمی سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔

٭ مائگرین:

آدھے سر میں درد یا مائگرین کی بیماری کا شکار ہیں تو آدھا چمچ سونٹھ ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ را ت کو سونے سے قبل استعمال کریں یا پھر جب درد کی شکایت زیادہ ہو اس کو استعمال کریں یہ دماغ کو مضبوط بنانے اور اعصابی نظام کو تیز کرنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

٭ کلینزنگ:

یہ ایک اچھا کلینزر بھی ہے اس لئے اگر آپ سونٹھ کے پانی سے جسم کو دھوئیں تو یہ باڈی کلینزنگ کا کام کرتا ہے اور اس کی مدد سے جسم پر موجود مختلف قسم کے داغ دھبے بھی باآسانی صاف ہو جاتے ہیں۔

٭ نزلہ زکام:

اگر آپ کو بھی موسمی نزلہ زکام کی شکایت ہے تو ایک چمچ سونٹھ کو نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں یا پھر سونٹھ کا قہوہ بنا کر پی لیں آپ کو جلد فائدہ ہوگا۔

Sounth Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounth Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounth Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   8524 Views   |   02 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

کیا آپ سونٹھ میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ ناقابل یقین راز جانتے ہیں؟

کیا آپ سونٹھ میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ ناقابل یقین راز جانتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ سونٹھ میں پوشیدہ ہماری صحت کے یہ ناقابل یقین راز جانتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔