کوئی بڑھاپے میں پہلی بار ماں بنیں تو کسی پر حکومت نے پابندی لگا دی ۔۔ ان 3 ماؤں کی دلچسپ اور حیرت انگیز کہانیاں

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور منفرد خبروں کا انبار لگا ہوا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی:

افریقی ملک یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی مریم نے اس وقت دنیا بھر میں توجہ حاصل کی جب حکومت کی جانب سے ان پر مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی عائد کی گئی۔
یوگنڈا بھر میں زر خیز خاتون کے نام سے مشہور مریم کے کُل 42 بچے تھے، جبکہ ان کی خواہش تھی کہ کچھ بچے اور پیدا ہو جائیں تاکہ 45 بچے پورے ہو جائیں، ان کی یہ خواہش اس لیے بھی تھی کہ ان کے والد کے بھی 45 بچے تھے۔

لیکن حکومت کی جانب سے مزید بچے پیدا نہ کرنے کی پابندی بھی مریم کی صحت کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی تھی۔ 12 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مریم کا ایک سال بعد ہی پہلا بچہ ہو گیا تھا اور 4 مرتبہ جڑواں بچے، 5 مرتبہ 3 جڑواں بچے اور 5 مرتبہ 4 جڑواں بچوں کی پیدائش نے مریم کو مشہور بنا دیا۔ لیکن مریم کے 42 بچوں میں سے 4 کا انتقال ہو گیا جس کے بعد اب ان کے 38 بچے ہیں۔
مریم کا کہنا ہے کہ اولاد اللہ کی نعمت ہے اور اپنا رزق لے کر آتے ہیں۔ مریم سلائی کا کام کرتی ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں۔ دوسری جانب حقوق نسواں کی تنظیم کی جانب سے کہنا تھا کہ مریم کو کوکھ کا کینسر بھی ہو سکتا ہے، اگر مزید بچے پیدا ہوئے تو، اسی طرح ڈاکٹرز کی جانب سے تنبیہہ کی گئی کہ اگر مزید 3 بچے پیدا ہوئے تو مریم کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔

اس تنبیہہ کے بعد وزارت صحت کی جانب سے مریم پر مزید بچے پیدا کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

70 سالہ خاتون پہلی بار ماں بن گئی:

نیشنل نیوزبھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں معمرجوڑے کے یہاں شادی کے 45 سال بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق قصبہ مورا کی جیووبین ولابھائی رباری نامی 70 سالہ خاتون نے مصنوعی طریقہ حمل ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) سے بذریعہ آپریشن 18 اکتوبر کو بچے کو جنم دیا۔ خاتون کی شادی 25 برس کی عمر ہوئی تھی لیکن ان کے یہاں تمام ترکوششوں کے باوجود اولاد نہ ہوسکی۔
شادی کو 45 سال گزرجانے کے باوجود جیووبین رباری ماں بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں جبکہ ڈاکٹرز مایوس ہوچکے تھے۔ ڈاکٹرنریش بھانوشالی نے بتایا کہ خاتون پہلی بار آئیں تو ہم نے بتایا تھا کہ اتنی زیادہ عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے لیکن ان کا اصرار قائم رہا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان میں کئی ایسے کیسز ہیں جہاں لوگوں نے کوشش کی اور اولاد کا حصول ممکن ہوا۔
جیووبین کے شوہر ان سے عمر میں 5 سال بڑے ہیں، دونوں کے اصرار پرڈاکٹرز نے آئی وی ایف سے ان کی خواہش پوری کرنے کا ارادہ کیا۔
کیس میں مدد کرنے والے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ ایسے منفرد کیس کا انہوں نے پہلی بار تجربہ کیا اوراس عمر میں پیچیدگی کےبغیر بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ۔

ڈاکٹرزکے مطابق زچہ وبچہ دونوں خیریت سے ہیں۔اس سے قبل 2019 میں منجیاما یارامتی نامی بھارتی خاتون نے 74 سال کی عمر میں آئی وی ایف کے ذریعے ہی دوجڑواں بچوں کو جنم دے کردنیا کی عمر رسیدہ ترین ماں ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

46 سال بعد اولاد کی خوشی:

بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 72 سالہ دلجیندر کے ہاں 46 سال بعد اولاد پیدا ہوئی، برسوں سے بچے کی کمی کا احساس میاں بیوی کو ایک کمی محسوس کراتا تھا، لیکن جب ان کے ہاں اولاد ہوئی تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے دنیا کی ساری خوشی مل گئی اور جو ایک خلا تھا وہ بھی پُر ہو گیا ہو۔
دلجیندر بتاتی ہیں کہ ان کے کئی بار مس کیریجیز ہو چکے ہیں، ہر بار بچہ ضائع ہو جانے کی وجہ سے افسردہ ہوتے تھے مگر کبھی ہمت نہیں ہاری۔
اولاد کا سُکھ ہمیں بھی چاہیے تھا، ہم بھی چاہتے تھے کہ ہماری اولاد ہمیں امی ابو کہہ کر مخاطب کرے۔ یہ خواہش آج 46 برسوں بعد پوری ہو گئی ہے۔

3 Maon Ki Dilchasp Kahani

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 3 Maon Ki Dilchasp Kahani and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Maon Ki Dilchasp Kahani to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   13169 Views   |   05 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کوئی بڑھاپے میں پہلی بار ماں بنیں تو کسی پر حکومت نے پابندی لگا دی ۔۔ ان 3 ماؤں کی دلچسپ اور حیرت انگیز کہانیاں

کوئی بڑھاپے میں پہلی بار ماں بنیں تو کسی پر حکومت نے پابندی لگا دی ۔۔ ان 3 ماؤں کی دلچسپ اور حیرت انگیز کہانیاں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کوئی بڑھاپے میں پہلی بار ماں بنیں تو کسی پر حکومت نے پابندی لگا دی ۔۔ ان 3 ماؤں کی دلچسپ اور حیرت انگیز کہانیاں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔