ناک کی بالی خریدنا چاہتی تھی مگر۔۔ سلمیٰ ظفر نے بچوں کی خواہشات پوری کرنے کیلیئے دی جانے والی قربانیوں پر کیا کہا؟

Salma Zafar On Sacrificing Her Desires For Children

پاکستانی ٹی وی کی معروف اداکارہ سلمیٰ ظفر عاصم نے میڈیا انڈسٹری میں 2016 میں قدم رکھا۔ انہوں نے کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سلمیٰ ظفر نے مختلف مشہور ٹی وی چینلز جیسے بول، ڈان اور پی ٹی وی پر بھی لائیو ٹرانسمیشن کی میزبانی کی ہے۔ اس وقت وہ ڈرامہ پمال میں اپنی پرفارمنس کے لیے شائقین کی تعریفیں وصول کر رہی ہیں۔

حال ہی میں سلمیٰ ظفر، مدیحہ نقوی کے مارننگ شو صبح کا سماں میں مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی قربانیوں اور بچوں کے لیے اپنی خواہشات قربان کرنے کی کہانی بتائی۔

سلمیٰ ظفر نے بتایا، ہم لوگ سب سے بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ اپنی پرواہ نہیں کرتے۔ اگر ہم خود سے محبت نہیں کریں گے تو کوئی اور بھی ہمارا احترام نہیں کرے گا۔ میں نے یہ بات اب سیکھ لی ہے۔ میری زندگی ہمیشہ مصروف اور جدوجہد سے بھری رہی۔ مجھے یاد ہے ایک بار میں تین تلوار پر کھڑی تھی، ناک کا اسٹڈ لگوانے کے بعد، اور میں ایک ناک کی بالی خریدنا چاہتی تھی جو 2,000 روپے کی تھی۔ میری دوست نے کہا کہ خرید لو، لیکن میں نے نہیں خریدی۔ اس بات پر میری بیٹی بہت ناراض ہوئی۔ وہ ہمیشہ یہ سوچتی رہی کہ ماں نے کبھی اپنے لیے کچھ کیوں نہیں خریدا۔ میں نے ہمیشہ بچوں کے لیے پیسہ رکھا اور خود کے لیے کچھ نہیں خریدا۔ میں صرف تحفے وصول کرتی رہی— بہنوں، دوستوں اور بیٹی سے۔

ان کا کہنا تھا کہ، اب جب بچے بڑے اور شادی شدہ ہیں، تو میری بیٹی ابھی بھی اس بات کو یاد رکھتی ہے۔ وہ اکثر میرے لیے کپڑے لاتی ہے اور اب میری الماری خوشیوں سے بھر گئی ہے، الحمدللہ۔ زندگی میں یہ غلطی ہرگز نہ کریں۔ مائیں یہ اس لیے کرتی ہیں کیونکہ اس سے دل کو سکون ملتا ہے، چاہے لوگ ان کی قربانیوں کو سمجھیں یا نہیں۔

سلمیٰ ظفر کی باتوں سے یہ سبق ملتا ہے کہ والدین، خاص طور پر مائیں، بچوں کی خوشیوں کے لیے اپنی خواہشات کو قربان کر دیتی ہیں، لیکن اپنی قدر اور محبت کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

Salma Zafar On Sacrificing Her Desires For Children

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Salma Zafar On Sacrificing Her Desires For Children and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Salma Zafar On Sacrificing Her Desires For Children to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   9 Views   |   02 Dec 2025
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 02 December 2025)

ناک کی بالی خریدنا چاہتی تھی مگر۔۔ سلمیٰ ظفر نے بچوں کی خواہشات پوری کرنے کیلیئے دی جانے والی قربانیوں پر کیا کہا؟

ناک کی بالی خریدنا چاہتی تھی مگر۔۔ سلمیٰ ظفر نے بچوں کی خواہشات پوری کرنے کیلیئے دی جانے والی قربانیوں پر کیا کہا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناک کی بالی خریدنا چاہتی تھی مگر۔۔ سلمیٰ ظفر نے بچوں کی خواہشات پوری کرنے کیلیئے دی جانے والی قربانیوں پر کیا کہا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts