آج کل مٹر کا موسم عروج پر ہے۔ کسی کو مٹر پلاؤ کھانا ہے تو کسی کو آلو مٹر کا سالن کھانا ہے مگر فرمائش کرنے والے یہ نہیں جانتے کہ پکانے سے پہلے مٹر چھیلنا کتنا مشکل کام ہے۔ لیکن آج ہم آپ کی یہ مشکل آسان کردیتے ہیں۔
مٹر اور بیکنگ سوڈے کا پانی
سب سے پہلے مٹروں کو ایک پیالے میں ڈالیں اور پیالے میں اتنا پانی بھریں کہ مٹر اس میں اچھی طرح ڈوب جائیں۔ اب تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈالیں اور کچھ دیر تک مٹر کو اس پانی میں دھوئیں اور پھر چھان کر ایک تولیہ سے خشک کرلیں۔ بیکنگ پاؤڈر مٹر کو اچھی طرح صاف کردے گا۔
مٹر کو استری کریں
اب خشک ہوئے مٹروں کو استری کے اسٹینڈ پر بچھا دیں اور اوپر کوئی کاغذ یا اخبار رکھ دیں اور استری گرم کر کے مٹروں کے اوپر پھیریں۔ جب آپ تمام مٹروں پر استری پھیر چکیں تو استری بند کریں۔ اب آپ جیسے ہی مٹر کو ہاتھ لگائیں گی سارے دانے انتہائی آسانی سے کھل کر آپ کے ہاتھ میں آجائیں گے۔ اس طریقے سے سخت مٹر کو چھیلنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔