کیا آپ کو بھی افطار کے بعد تیزابیت ہو جاتی ہے؟ جانیں اس کو ختم کرنے کے 5 گھریلو نسخے

افطاری کا دسترخوان سجا ہوا ہو، کھانے پینے کی ہر چیز موجود ہو تو بس روزہ کھلنے کی دیر ہے، اور پھر جلدی جلدی من پسند تمام چیزیں سروو کریں اور مزے سے کھائیں، یہ سب ہی کرتے ہیں، مگر کچھ لوگ افطار کے بعد تیزابیت اور کھٹی ڈکاروں کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں اور سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ ہم نے آخر اتنا کھایا ہی کیوں کہ اب تکلیف اٹھانی پڑ رہی ہے؟
آج کے-فوڈز میں جانیئے کہ کیسے آپ افطار کے بعد ہونے والی تیزابیت اور بدہضمی سے اپنی جان چھڑا سکتے ہیں۔

گھریلو نسخے:

٭ افطار کے بعد ایک گلاس ٹھنڈے پانی کے ساتھ ایک چمچ سونف چبا کر کھائیں، یہ اچھی ریفریشمنٹ ہے اس سے آپ کا گلا جلے گا نہیں اور تیزابیت بھی نہیں ہوگی۔

٭ آدھا چمچ گُڑ کھانے سے سارا کھانا پینا بآسانی ہضم ہو جائے گا اور آپ کو جلدی ہی ریلیف ملے گا۔

٭ معدے کی تیزابیت کم کرنے کے لیے ایک ٹکڑا ادرک چبالیں یا ابلتے ہوئے پانی میں تھوڑی سی ادرک شامل کرکے قہوہ تیار کریں اور پی لیں، یہ بھی اچھا ٹانک ہے۔

٭ افطار کے بعد چائے تو پیتے ہوں گے، اس میں دارچینی شامل کرلیں یہ جلن کو روکتی ہے اور سینے کو خراب ہونے سے بچاتی ہے۔

٭ ایک چمچ پسی ہوئی الائچی اور لونگ کے پاؤڈر کو نیم گرم پانی میں مکس کریں اور پی لیں۔

٭ اجوائن کو نیم گرم پانی سے پھانک لیں، یہ جلدی ہاضمہ کرنے میں مفید ہوتی ہے۔

Iftar Ke Baad Tezabiyat Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Iftar Ke Baad Tezabiyat Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftar Ke Baad Tezabiyat Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3246 Views   |   21 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کیا آپ کو بھی افطار کے بعد تیزابیت ہو جاتی ہے؟ جانیں اس کو ختم کرنے کے 5 گھریلو نسخے

کیا آپ کو بھی افطار کے بعد تیزابیت ہو جاتی ہے؟ جانیں اس کو ختم کرنے کے 5 گھریلو نسخے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ کو بھی افطار کے بعد تیزابیت ہو جاتی ہے؟ جانیں اس کو ختم کرنے کے 5 گھریلو نسخے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔