زیادہ تر لوگ سونف کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں ۔۔ جانیئے سونف کے استعمال کا صحیح طریقہ اور اس حیرت انگیز فوائد

سونف ایک نہایت ہی خوشبودار، ذائقے دار اور غذائیت سے بھرپور بیج ہے جس کو بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں، لیکن اکثر لوگ اس کا استعمال صرف کھانوں میں یا سپاری میں کرتے ہیں مگر اس کے اصل استعمال یا پھر صحیح طریقہ استعمال سے واقف نہیں ہیں۔
سونف ہمارے لئے قدرت کی طرف سے ایک بہترین تحفہ ہے اور اس کے استعمال سے بڑی سے بڑی بیماریاں بھی حل ہو جاتی ہیں کیونکہ سونف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے، آج ہم آپ کو بتائیں گے سونف کے چند حیرت انگیز فوائد اور اس کا صحیح طریقہ استعمال جو جان کر آپ بھی اپنے کئی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔

• سونف کے حیرت انگیز فوائد

• دماغی سکون کے لئے فائدے مند

سونف ایک حیرت انگیز سوتھنگ ایجنٹ ہے سونف یا سونف کے پانی میں کچھ ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو انسانی دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں اور اس کا استعمال پُرسکون نیند کا باعث بنتا ہے، رات کو سونے سے پہلے سونف کا پانی یا چائے پینے سے انسان صحت مند ریتا ہے۔

• نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

سونف فائبر سے بھرپور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے استعمال سے نظامِ ہاضمہ میں کوئی دشواری کا سامنا نہیں ہوتا یہ انسان کے جسم میں نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے اور اس سے وزن میں کمی آتی ہے۔

• رنگت نکھارنے کے لئے مفید

سونف اور الائچی کو رنگت صاف کرنے اور رنگت نکھارنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے سونف معدہ کی گرمی ختم کرتی ہے جس سے چہرے پر دانے نہیں نکلتے جبکہ الائچی اور سونف رنگت کو نکھارنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

• وزن کم کرنے کے لئے مفید

سونف کا استعمال میٹابولزم کو بڑھاتا ہے، نظامِ ہاضمہ کو تیز کرتا ہے اور اس کی وجہ سے وزن تیزی سے گھٹتا ہے، یہ جسم کی اضافی چربی کو پگھلا کر جسم کو دبلا بناتی ہے اور آپ کی قوتِ مدافعت میں بھی اضافہ کرتی ہے، ساتھ ہی سونف کی چائے پینے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کو پی کا بھوک کا احساس کم ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے آپ کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔

• سونف کا صحیح استعمال

آپ نے دو لیٹر پانی میں دو چمچ سونف، تین عدد سبز الائچی اور تقریباً دس گرام گڑ ڈال کر پانی کو اُبال لیں، جب ایک اُبال آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں اور ڈھکن کو بند کرکے پانی کو آدھا ہونے تک پکنے دیں اس ایک لیٹر پانی کو دن میں دو بار استعمال کریں۔

سونف کو کب استعمال نہیں کرنا چاہیئے؟

اگر ہائی بلڈپریشر کے مریض ہیں تو سونف کا استعمال نہ کریں، اس کے علاوہ پریگننسی کے دوران سونف کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے اس سے پرہیز کریں اور ایسے مریض جو مرگی میں مبتلا ہیں وہ بھی سونف کے استعمال سے گریز کریں۔

Sounf Ka Sahih Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sounf Ka Sahih Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sounf Ka Sahih Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   24603 Views   |   22 Dec 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

  • ,

زیادہ تر لوگ سونف کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں ۔۔ جانیئے سونف کے استعمال کا صحیح طریقہ اور اس حیرت انگیز فوائد

زیادہ تر لوگ سونف کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں ۔۔ جانیئے سونف کے استعمال کا صحیح طریقہ اور اس حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ زیادہ تر لوگ سونف کو غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں ۔۔ جانیئے سونف کے استعمال کا صحیح طریقہ اور اس حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔