خود سلائی مشین منگوا لی ۔۔ کمشنر کراچی کی اہلیہ نے سیلاب زدگان کے لیے تکیے سینا شروع کر دیے، دیکھیے

سوشل میڈیا پر سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہر ایک شخص آگے آ رہا ہے، ایسے میں کمشنر کراچی اور ان کی اہلیہ بھی آگے آگے ہیں۔
کے فوڈز ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور ان کی اہلیہ عائشہ میمن کی جانب سے بھی سندھ بھر میں سیلاب میں متاثر ہونے والے افراد کے لیے انتظامات کیے گئے۔

کمشنر ہاؤس میں کمشنر کراچی اور ان کی اہلیہ کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے تکیے تیار کیے جا رہے ہیں، اس سب میں اہلیہ عائشہ میمن بھی انسانیت کے اس عظیم کام میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

اپنی ٹیم کے ہمراہ عائشہ میمن نے گھر ہی میں سلائی مشینیں منگوا لیں، درزیوں کے ساتھ خود بھی تکیے سی رہی تھیں۔
دوسری جانب عائشہ میمن کی سیلاب زدگان کے ساتھ ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہے جس میں وہ خواتین کے دکھوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ان کی مشکالات کو سن رہی ہیں اور ان کے دکھوں پر مرہم رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   1761 Views   |   07 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about خود سلائی مشین منگوا لی ۔۔ کمشنر کراچی کی اہلیہ نے سیلاب زدگان کے لیے تکیے سینا شروع کر دیے، دیکھیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (خود سلائی مشین منگوا لی ۔۔ کمشنر کراچی کی اہلیہ نے سیلاب زدگان کے لیے تکیے سینا شروع کر دیے، دیکھیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.