اگر آپ بھی سونے سے پہلے فون استعمال کرتے ہیں تو پھر 4 نقصانات کے لیے تیار رہیں

بیشتر لوگ وقت پر سونے کے بجائے اکثر بستر پر لیٹ کر گھنٹوں فون استعمال کرتے ہیں لیکن اس عادت کا آپ کی صحت پر کیا اثر ہوسکتا اور سونے سے پہلے فون کا استعمال آپ کو کیا کیا نقصان پہنچا سکتا ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

1۔ آنکھوں میں تکلیف

اگر آپ کو کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فون استعمال کرتے وقت آپ کو دھندلا نظر آرہا ہے تو آپ یقینی طور پر اکیلے نہیں ہیں بلکہ یہ کئی لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ جب آپ اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے تناؤ کا شکار ہوتے ہیں تو یہ آنکھوں میں دباؤ کا باعث بن سکتا ہے، اس لئے اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے اسکرین کی روشنی کو کم کرنے کی کوشش کریں اور اپنے فون کو زیادہ دیر تک استعمال کرنے سے گریز کریں۔

2۔ نیند میں خلل

جب آپ ایک طویل دن کے اختتام پر بستر پر جاتے ہیں تو اکثر فون پر دن بھر کے پیغامات اور دوسری چیزیں دیکھنے کیلئے فون استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت اتنی بے ضرر نہیں ہے جتنی کہ نظر آتی ہے اور سونے کے وقت اپنے فون کا استعمال آپ کو اچھی رات کی نیند لینے سے روک سکتا ہے۔ آپ کے اسمارٹ فون سے نکلنے والی روشنی نہ صرف آپ کی بصارت کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ آپ کی نیند میں بھی خلل ڈال سکتی ہے جس کے نتیجے میں صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

3۔ گردن میں درد

اگر آپ گردن کے درد کا شکار ہیں تو بستر پر فون کا استعمال آپ کی تکلیف میں اضافہ کرسکتا ہے کیونکہ جب آپ اسکرین پر دیکھنے کے لیے اپنا سر آگے کی طرف جھکاتے ہیں تو آپ کی گردن کے پٹھوں پر دباؤ پڑتا ہے جس سے درد ہوتا ہے۔ اگر آپ اپنے فون کو چیک کیے بغیر بستر پر جانے کا تصور نہیں کر سکتے ہیں تو اسے آنکھوں کی سطح پر رکھنے کی کوشش کریں تاکہ پٹھوں میں تناؤ پیدا نہ ہو۔

4۔ چہرے پر جھریاں اور بڑھاپا

ہو سکتا ہے کہ آپ مہنگی اسکن کیئر کریم پر بہت پیسہ خرچ کر رہے ہوں لیکن بستر پر آپ کے فون کے استعمال جیسی آسان چیز آپ کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کر سکتی ہے۔ جب آپ اپنے فون کو نیچے دیکھتے ہیں تو اس کی شعاؤں سے آپ کی گردن پر لکیریں اور کریزیں بن جاتی ہیںجس کے نتیجے میں آپ وقت سے پہلے بوڑھے نظر آتے ہیں۔

Sony Se Pehly Mobile Ka Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sony Se Pehly Mobile Ka Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sony Se Pehly Mobile Ka Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzaib  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14353 Views   |   13 Jul 2023
About the Author:

Shahzaib is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzaib is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 November 2024)

اگر آپ بھی سونے سے پہلے فون استعمال کرتے ہیں تو پھر 4 نقصانات کے لیے تیار رہیں

اگر آپ بھی سونے سے پہلے فون استعمال کرتے ہیں تو پھر 4 نقصانات کے لیے تیار رہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی سونے سے پہلے فون استعمال کرتے ہیں تو پھر 4 نقصانات کے لیے تیار رہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔