شیف حلیم کو ذائقہ دار بنانے کیلیئے اس میں کون سا مصالحہ شامل کرتے ہیں؟ بازار جیسی مزیدار اور ریشے دار دیگی حلیم اب آپ بھی گھر میں بنا سکتی ہیں

حلیم سب کی ہی من پسند ڈش ہوتی ہے جسے بہت ہی ذوق و شوق سے پورے اہتمام کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ مختلف موقعوں پر گھروں میں حلیم کی دعوت کی جاتی ہے، لیکن اکثر خواتین کا یہ شکوہ ہوتا ہے کہ ان کی حلیم بازار کی حلیم جتنی ٹیسٹی نہیں بنتی تو ایسے میں آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کس طرح آپ گھر میں بازار کے ذائقے والی ریشے دار حلیم بنا سکتی ہیں۔

حلیم کا دلیہ بنانے کیلیئے:

۔ گندم ایک کپ
۔ ماش، مونگ، مسور اور چنے کی دال آدھا کپ
۔ باسمتی چاول کا ٹوٹا ادھا کپ
۔ اگر چاہیں تو ثابت جو بھی ڈال سکتے ہیں ایک کپ۔

ان تمام دالوں کو کم سے کم آٹھ گھنٹے یا پوری رات دو لیٹر پانی میں بِھگو کر اس میں ایک چمچ ہلدی پاؤڈر ڈال کر رکھ دیں۔ اگلے دن یہ بھیگی ہوئی دالیں ہلدی والے پانی سمیت ایک دیگچی میں ڈال کر مزید ایک لیٹر پانی اس میں شامل کریں اور درمیانی آنچ پر ایک گھنٹے کیلیئے پکنے کیلیئے چھوڑ دیں۔

قورمہ بنانے کیلیئے:

۔ گوشت ایک کلو
۔ گھی دو سو گرام
۔ ادرک لہسن پیسٹ دو بڑے کھانے کے چمچ
۔ سفید زیرہ ایک چمچ
۔ پسی ہوئی لال مرچ ، دھنیا اور زیرہ پاؤڈر دو دو چمچ
۔ کٹی ہوئی لال مرچ دو چمچ
۔ ہلدی ایک چمچ
۔ نمک حسب ذائقہ
۔ دہی سو گرام

ایک دیگچی میں گھی ڈال کر اسے گرم کریں پھر اس میں باریک کٹی پیاز ڈال کر اسے براؤن ہونے تک تلیں، جب پیاز تل جائے تو اسے پلیٹ میں نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔ اِسی بچے ہوئے گھی میں ادرک لہسن اور سفید زیرہ ڈال کر ایک منٹ تک چمچ چلائیں، اب اس میں گوشت شامل کرکے چھ سے سات منٹ تک اسے بھونیں جب تک گوشت کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے پھر اس میں اوپر لکھے تمام مصالحے جات اور نمک ڈال کر اچھے سے پانچ منٹ تک بھون کراس میں دہی ڈالیں اور اسکا پانی خشک ہونے تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ جب دہی کا پانی سوکھ جائے تو اس میں ایک لیٹر پانی ڈال کر ڈھکن لگا کراس وقت تک گلائیں جب تک گوشت پوری طرح سے ملائی جتنا نرم نہ ہوجائے۔ گوشت نرم ہونے کے بعد چولہے کو بند کرکے اس میں سے تَری الگ کردیں تاکہ گوشت کو آسانی سے گھوٹا جائے۔

گوشت کو گھوٹ لینے کے بعد جو آپ نے دالیں گلنے رکھی تھیں چولہے پر، اب اسے بھی اچھے سے گھوٹ کر گوشت میں شامل کرکے ہلائیں اور ایک لیٹر پانی ڈال کر تیز آنچ پر اسے پکائیں اور ساتھ ساتھ گھوٹتے بھی رہیں۔ چالیس منٹ تک اسے مزید درمینی آنچ پر پکائیں، اب اس میں پسا ہوا کھڑا مصالحہ جو ہم نے الگ سے بنایا ہے وہ اور پہلے سے نکالی ہوئی تَری شامل کرکے اچھے سے کچھ دیر اور گھوٹا لگا کر چولہا بند کردیں۔ لیجیئے مزیدار ریشے والی حلیم تیار ہے اب اسے تلی ہوئی پیاز، لیموں، چاٹ مصالحہ، ہرا دھنیا اور ہری مرچ کے ساتھ سَرو کریں۔

حلیم کو مزیدار بنانے کیلیئے گھریلو کھڑا مصالحہ/ گرم مصالحہ:

گرینڈر میں ثابت زیرہ ایک چمچ، کالی مرچ آدھا چمچ، چھوٹی الائچی تین عدد، جائفل جاویتری تین تین ٹکڑے، بڑی الائچی دو عدد، دار چینی تین عدد، لانگ پانچ عدد یہ سارے خشک مصالحے پیس کر اسکا پاؤڈر بنالیں۔ اور حلیم پکنے کے بعد اس میں ڈالیں اس سے ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔

ٹپس:

۔ حلیم بنانےمیں کبھی بھی ٹماٹر کا استعمال نہ کریں۔
۔ حلیم میں گوشت شامل کرنے سے پہلے اسے لازمی دس منٹ تک الگ سے بوائل کریں، اس سے گوشت میں لگا خون اور بدبو چلی جاتی ہے۔
۔ حلیم کو ذائقہ دار بنانے کیلیئے اس میں تیل کے بجائے گھی کا استعمال کریں۔

Haleem Ko Mazedar Banane Ka Tarika

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Haleem Ko Mazedar Banane Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Haleem Ko Mazedar Banane Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2494 Views   |   27 Aug 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

شیف حلیم کو ذائقہ دار بنانے کیلیئے اس میں کون سا مصالحہ شامل کرتے ہیں؟ بازار جیسی مزیدار اور ریشے دار دیگی حلیم اب آپ بھی گھر میں بنا سکتی ہیں

شیف حلیم کو ذائقہ دار بنانے کیلیئے اس میں کون سا مصالحہ شامل کرتے ہیں؟ بازار جیسی مزیدار اور ریشے دار دیگی حلیم اب آپ بھی گھر میں بنا سکتی ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شیف حلیم کو ذائقہ دار بنانے کیلیئے اس میں کون سا مصالحہ شامل کرتے ہیں؟ بازار جیسی مزیدار اور ریشے دار دیگی حلیم اب آپ بھی گھر میں بنا سکتی ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔