Benefits and Importance of Breakfast

صبح کا ناشتہ مت چھوڑیں ورنہ یہ بیماریاں ۔۔۔
ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ ترک کرنے والے افراد میں امراضِ قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا جن میں 45 سال یا اس سے زائد کے مرد و خواتین شامل تھے۔ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے دنوں میں جو لوگ زیادہ دن تک ناشتہ ترک کرنے کا معمول بناتے ہیں وہ فالج کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اور اسی لیے ڈاکٹر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی صورت میں ناشتے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ benefits of breakfast

اس مطالعے میں شامل ایک لاکھ سے زائد افراد میں سے 3,772 کو فالج اور 870 کو دل کے امراض لاحق ہوئے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر 100 افراد اکثرناشتہ چھوڑدیں تو ان میں سے 20 فالج یا دل کے عارضے کے شکار ہوئے۔ یہ تحقیق اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں لوگوں کی جسمانی صحت کا بہت قریب سے جائزہ لیا گیا ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق اگرناشتہ چھوڑنے کی عادت بنالی جائے تو مضر کولیسٹرول دھیرے دھیرے بڑھنے لگتا ہے اوربلڈ پریشرمیں اضافہ ہوتا ہے۔ جب یہ دونوں کیفیات شدت اختیارکرلیں تو مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ناشتہ ترک کرنے کی ایک وجہ وہ چند مطالعات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ناشتہ ترک کرنے سے وزن قابو میں رہتا یا جسم میں اضافی چربی جمع نہیں ہوتی لیکن اس کا نتیجہ خطرناک بیماریوں کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ دوسری جانب ناشتہ نہ کرنے سے دن بھر تھکاوٹ اور سستی بھی طاری ہوسکتی ہے۔

Do not skip your morning breakfast!

Read this post and you would realize how important breakfast is.

Doctors have warned that those who abandon having breakfast in the morning can suffer with heart and paralysis. For this, they studies one hundred and thirty thousand individuals of 45 or more age. The survey they conducted revealed that those who do not take breakfast in the morning more are vulnerable for paralysis attack. That's why doctors emphasize on taking breakfast as a must.

KFoods.com is here describing the benefits of breakfast in Urdu and how eating breakfasts keeps many severe diseases at the bay.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   25279 Views   |   02 Feb 2016
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Yes, I know and I have already read about lots of health disadvantages of not having proper breakfast. Do not leave breakfasts, it is disaster

  • Hamida Khan,
  • Feb 02, 2016

Read Blog about Benefits and Importance of Breakfast and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Benefits and Importance of Breakfast) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.