چھوٹا تھا تو پاپا نے کھلونے دیے بڑا ہو کر میں نے اپنا جگر دے دیا.. موت کے منہ میں جاتے باپ کی جان بچانے والے عظیم بیٹے کی کہانی

"جب میں چھوٹا تھا تو پاپا نے مجھے کھلونا لا کر دیا پھر بڑا ہوا تو کار دلائی. اسی طرح جب پاپا کو میری ضرورت تھی تو میں نے اپنا جگر انھیں دے دیا. یہ میرا فرض تھا"

یہ کہنا ہے 24 سالہ راہول پاٹھک کا جن کا تعلق بھارت سے ہے. راہول نے حال ہی میں اپنے والد کو جگر کا عطیہ دیا ہے. ویڈیو دیکھیں.

راہول کا کہنا ہے کہ "جنوری 2023 میں اچانک مجھے ایک فون آیا کہ پاپا کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ پچھلے 5 سالوں سے جگر کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔ ڈاکٹر کہتے رہے، سب ٹھیک ہو جائے گا۔ لیکن ان کی طبیعت خراب ہونے لگی اور آخر ایک دن ڈاکٹروں نے کہا کہ پاپا کو جگر کی پیوند کاری کی ضرورت ہے۔

میں جلدی سے اپنے آبائی شہر واپس آیا۔ پاپا کمزور تھے، ان کا وزن بہت کم ہو گیا تھا اور ان کے جگر کے قریب بہت زیادہ سوجن تھی۔ انھیں دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔ لیکن ایک 'عام' ہندوستانی باپ اور بیٹا ہونے کے ناطے ہمیں کبھی بھی یہ نہیں سکھایا گیا کہ اظہار کیسے کریں۔ تو، ہم نے صرف ایک دوسرے کو دیکھ کر سر ہلایا اور رات کا کھانا کھانے بیٹھ گئے۔ اس کے بعد سے، ہماری زندگی ہسپتالوں اور ٹیسٹوں کے گرد گھومتی رہی۔ اور ہر ڈاکٹر نے صرف ایک ہی بات کہی کہ ان کا لیور ٹرانسپلانٹ کے ذریعے ہی علاج ممکن ہے. میری ماں اور بہن اپنے جگر کو عطیہ کرنے کے خواہشمند تھے۔ لیکن میں انہیں ایسا کرنے سے روک دیا. چنانچہ جون میں، میں چپکے سے ڈاکٹر کے پاس گیا اور کہا کہ پاپا کو میں اپنا جگر عطیہ کروں گا. اس فیصلے سے میرے گھر والے زیادہ خوش نہیں تھے، پاپا نے کہا تمھارے آگے پوری زندگی ہے۔ لیکن میں نے ان کی بات نہیں سنی. ٹرانسپلانٹ لر 85 لاکھ کے قریب لاگت آنی تھی. لہذا، ہم نے اپنی ساری جمع پونجی نکالی اس کے علاوہ 22 لاکھ کا قرض بھی لیا۔ آخر کار، مجھے آپریشن سے پہلے 1 ماہ تک نگرانی میں رکھا گیا۔

ہر دوسرے دن، مجھے سوئی لگائی جاتی یا اسکین کے نیچے رکھا جاتا تھا، لیکن پاپا کی صحت کے سامنے درد کچھ نہیں تھا۔ اور 10 جولائی کو مجھے آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔ میں صرف پاپا کے ٹھیک ہونے کو دیکھ کر جاگنا چاہتا تھا۔ 2 دن بعد مجھے ان سے ملنے آئی سی یو لے جایا گیا۔ ہم دونوں نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا اور مسکرا دیے۔ آپریشن کامیاب رہا لیکن کسی وجہ سے میرے بائیں ہاتھ میں شدید بے حسی ہو گئی۔ مجھے 2.5 ماہ تک فزیوتھراپی کرانی پڑے گی۔ پاپا بہت پریشان ہیں وہ مجھے چیک کرنے میرے کمرے میں آتے ہیں. انھوں نے ماں سے کہا، 'میں پھر کبھی راہول کی آنکھوں میں نہیں دیکھ سکوں گا۔' لیکن میں پاپا کو صحت مند دیکھ کر خوش اور مطمئن ہوں.

Son Donated Liver To Save His Fathers Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Son Donated Liver To Save His Fathers Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Son Donated Liver To Save His Fathers Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1132 Views   |   27 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چھوٹا تھا تو پاپا نے کھلونے دیے بڑا ہو کر میں نے اپنا جگر دے دیا.. موت کے منہ میں جاتے باپ کی جان بچانے والے عظیم بیٹے کی کہانی

چھوٹا تھا تو پاپا نے کھلونے دیے بڑا ہو کر میں نے اپنا جگر دے دیا.. موت کے منہ میں جاتے باپ کی جان بچانے والے عظیم بیٹے کی کہانی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چھوٹا تھا تو پاپا نے کھلونے دیے بڑا ہو کر میں نے اپنا جگر دے دیا.. موت کے منہ میں جاتے باپ کی جان بچانے والے عظیم بیٹے کی کہانی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔