چمکدار اور نکھری ہوئی گوری رنگت کون نہیں چاہتا مرد ہوں یا خواتین یہ آج کل سب کا ہی خواب ہے کہ ان کا رنگ دودھ جیسا سفید ہو، صاف نکھری رنگت نہ ہی آپ کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ آپ کی شخصیت کو بھی پُر اعتماد بناتی ہے، آیئے آپ کو چند ہی دنوں میں رنگ گورا کرنے کا طریقہ گھریلو نسخوں سے بتاتے ہیں۔
جن کو اپنا کر آپ کا یہ خواب نہ صرف پورا ہوگا بلکہ آپ کی جلد بھی صحت مند ہو جائے گی۔
• رنگت نکھارنے والے گھریلو نسخے
اکثر لوگ رنگت نکھارنے کے لئے مارکیٹ میں ملنے والی مہنگی مہنگی کیمیکل سے بھرپر کریمز کا استعمال کرتے ہیں، گھر میں موجود قدرتی اشیاء کا استعمال رنگ نکھارنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور بغیر کسی نقصان کے رنگت صاف اور چہرہ جازب نظر بنایا جا سکتا ہے۔
• دہی سے رنگت نکھاریں
دہی میں ایک چمچ شہد ملا کر چہرے پر لگانے سے رنگت صاف اور نکھر جاتی ہے، دہی اور شہد ملا کر آہستہ سے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں اور 20 سے 25 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں۔
دہی کے دو سے تین کھانے کے چمچ لیں، اور ایک انڈے کی سفید ی لیں، اب انڈے کی سفید ی کسی پیالے میں الگ کر لیں، دو سے تین چمچ دہی کو پھینٹ کر اس میں انڈے کی سفید ی اچھی طرح ملالیں، اس ماسک کو چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے دھو لیں، اس ماسک کو ہفتے میں دو سے تین بار استعمال کریں۔
•بیسن سے رنگت نکھاریں
بیسن کو عرق گلاب میں ملا کر گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں اور اِسے چہرے اور گردن کی جلد پر لگائیں پھر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں، جب سارا پیسٹ خشک ہو جائے تو چہرے کو اچھی طرح ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
اس کے علاوہ ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ¼ چائے کا چمچ صندل پاؤڈر لیں اس میں ایک کھانے کا چمچ ملائی اور ایک چمچ بیسن ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں چاہیں تو اس میں دودھ یا دہی بھی شامل کیا جا سکتا ہے اب اس ماسک کو چہرے پر لگا کر سرکیولر موشن میں مساج کریں اور 15 منٹ بعد سوکھنے پر دھو لیں۔
اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے جلد سے کیل مہاسے، چھائیاں اور داغ دھبے دور ہوں گے اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔
• صبح اٹھتے ہی چہرے پر دہی لگائیں
صبح سویرے دہی کے استعمال کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اِس میں لیسٹک ایسڈ پایا جاتا ہے جو رنگ گورا کرنے کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، صبح اُٹھ کر منہ دھونے سے پہلے دہی کو اپنے چہرے پر لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، جب اچھی طرح سے دہی چہرے اور گردن پر لگ جائے تو 10 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں تا کہ لیسٹک ایسڈ اچھی طرح اپنا کام کر سکے پھر چہرہ دھو لیں، بہترین نتائج ملیں گے۔
اس نسخے کو روزانہ تقریباً ایک سے 2 ماہ تک دہرائیں رنگت بھی نکھرے کی اور جلد کے تمام مسائل بھی دور ہو جائیں گے۔
ٹماٹر سے رنگت نکھاریں
ٹماٹر کے استعمال سے سورج کی وجہ سے جھلسی ہوئی جلد بےحد جلدی ٹھیک ہو جاتی ہے ٹماٹر کو فریزر میں رکھ کر پھر چہرے پر اس سے مساج کریں نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ جلد تازہ د ہو جائے گی ہفتہ میں ایک سے دو بار ٹماٹر یا کھیرے کا پیسٹ لگانا بھی مفید ہے۔
• لیموں کا رس
لیموں میں وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے بیسن اور لیموں سے ہفتہ میں ایک سے دو بار چہرہ دھونے سے چہرہ صاف اور شاداب رہتا ہے، 3 چمچ ٹماٹر کا رس لیں اس میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ملائیں اور ایک کھانے کا چمچ شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں اب اس سے گردن چہرے اور ہاتھوں کا مساج کریں اور آدھے گھنٹے کے لئے لگا کر چھوڑ دیں، رنگت صاف ہوگی، دانے اور ان کے نشان دور ہوں گے۔
• عرقِ گلاب
جِلد نکھری اور رنگت صاف رکھنے کے لیے دن میں ایک دو بار عرق گلاب کا اسپرے لازمی کریں۔
رنگ گورا کرنے کا طریقہ جان کر آپ بھی ان کو استعمال کریں لیکن رزلٹ کچھ وقت میں ملتا ہے اس لیے جلد بازی نہ کریں۔
Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Rang Gora Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rang Gora Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.