سوہانجنا: کرونا سے بچاؤ اور 300 بیماریوں کے علاج میں معاون کرشماتی سبزی

اس وقت پوری دنیا ایک ان دیکھے دشمن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے جس کو شکست دینے کے لیے واحد ہتھیار انسان کی قوت مدافعت ہے ۔ قوت مدافعت انسان کے اندر راتوں رات پیدا نہیں کی جا سکتی ہے بلکہ اس کے لیے صحت مند طرز زندگی کو اپنانا بہت ضروری ہے اس وجہ سے طبی شعبے کے ماہرین بار بار اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ نہ صرف اپنے طرز زندگی کو بدلیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسی قدرتی اشیا کا استعمال زیادہ سے زيادہ کریں جو کہ آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا سکے اور آپ کے جسم کو اس بیماری سے بچنے کی طاقت فراہم کر سکے۔
اس کے لیے کچھ لوگ سنا مکی کے قہوے پینے کا مشورہ دے رہے ہیں تو کوئی قسط شیریں کے استعمال کے فوائد بیان کرتے نظر آرہے ہیں- ایسا ہی ایک کرشماتی درخت پاکستان کے صوبے پنجاب کے جنوبی علاقوں اور اس کے علاوہ پورے ملک کے اکثر علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے جس کو سوہانجنا کہا جاتا ہے- جس کی جڑ سے لے کر پھل تک نہ صرف مفید ہے بلکہ اس میں طاقت کا ایسا خزانہ پوشیدہ ہے جو لوگوں کو بڑی سے بڑی بیماری کے حملے سے محفوظ رکھ سکتا ہے-

عالمی سپر فوڈ

سوہانجنا کے درخت پر تحقیقات کا آغاز بین الاقوامی طور پر نوے کی دہائی سے شروع ہوا اور اس ریسرچ سے یہ ثابت ہوا کہ اس درخت میں 300 سے زیادہ بیماریوں کے علاج کی صلاحیت ہے جس کے بعد اسے عالمی سپر فوڈ کا نام دیا گیا-
طاقت کے اعتبار سے یہ پھل پالک سے نو گنا زیادہ آئرن ، کیلے سے چار گنا زیادہ پوٹاشیم اور گندم سے چار گنا زیادہ فائبر کا حامل ہوتا ہے اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے ،وٹامن سی اور دودھ سے زیادہ پروٹین کا خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے-

سوہانجنا کے استعمال کا طریقہ کار

ویسے تو اس درخت کا ہر ہر حصہ ہی مفید ہوتا ہے مگر سب سے زيادہ طاقت کا مظہر اس کے پتے ہوتے ہیں جن کو توڑ کر ان کو دھو کر سائے میں خشک کر لیا جائے- جب اچھی طرح خشک ہو جائيں تو ان کے پتوں کو پیس کر پاوڈر بنا لیں اور کسی ائير ٹائٹ جار میں محفوظ کرلیں اور اس کا ایک چائے کا چمچہ ڈيڑھ کپ پانی میں جوش دے کر دن میں ایک بار پی لیں- ذائقے کے لیے اس میں شہد بھی ملائی جا سکتی ہے-

سوہانجنا کے پتوں کے فوائد

ویسے تو اس کے فوائد کا کسی ایک مضمون میں احاطہ نہیں کیا جا سکتا ہے مگر ماہرین کی تحقیقات کی روشنی میں اس کے چیدہ چیدہ فوائد کچھ اس طرح ہیں

1: اس میں کلوروجینک ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ جسم میں سے شوگر کی فالتو مقدار کو جذب کر کے خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے- اس حوالے سے یہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے

2: دودھ پلانے والی خواتین کو زيادہ کیلشیم اور پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے اس کا استعمال خواتین کی اس ضرورت کو پورا کرتا ہے-

3: جسم میں کولیسٹرول کے لیول کو کنٹرول کرتا ہے جس سے ہائی بلڈ پریشر اور دل کے مریضوں کے لیے مفید ہوتا ہے-

4: جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور جسم کو کرونا جیسی خطرناک وائرس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-

5: جگر اور گردے کے افعال کو بہتر بناتا ہے اور ان کو طاقت فراہم کرتا ہے-

6: قوت یاداشت کو بہتر بناتا ہے اور دماغ اور بینائی کو طاقت فراہم کرتا ہے-

7: جھریوں کے بننے کےعمل کو روک کر جلد کو صاف وشفاف کر کے بڑھتی عمر کےاثرات کو کم کرتا ہے-

8: جگر کے عمل کو بہتر بنا کر ہاضمے کے عمل کو درست کرتا ہے قبض کا خاتمہ کرتا ہے اور نئے خون کے بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے-

9: جوڑوں کے ورم کا خاتمہ کر کے اس کے درد سے آرام پہنچاتا ہے-

10: جن کا وزن نہیں بڑھتا ہے وہ اس کے استعمال فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر کر کے وزن میں اضافہ کر سکتے ہیں جب کہ جو لوگ ڈائٹنگ کر رہے ہوں وہ اس کے استعمال سے جسم میں غذائت کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں-

Sohanjna Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sohanjna Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sohanjna Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   6637 Views   |   02 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سوہانجنا: کرونا سے بچاؤ اور 300 بیماریوں کے علاج میں معاون کرشماتی سبزی

سوہانجنا: کرونا سے بچاؤ اور 300 بیماریوں کے علاج میں معاون کرشماتی سبزی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سوہانجنا: کرونا سے بچاؤ اور 300 بیماریوں کے علاج میں معاون کرشماتی سبزی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔