آڑو کے بیج اب پھینکیے نہیں ۔۔۔ ان کے فائدے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

آڑو کے فوائد کے بارے میں تو سب ہی اچھی طرح جانتے ہیں اور اس کے بارے میں مختلف آرٹیکلزسے بھی معلومات ملتی رہتی ہیں لیکن اس کے بیج یا گٹھلی کے فوائد کے بارے میں شاید آپ نہیں جانتے ہوں گے کہ ان سے بھی کتنا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ آڑو کھانے میں جتنا مزیدار ہے اتنا ہی مفید بھی ہے، اس کی خوبیاں بےشمار ہیں، یہ خون کی کمی کو دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ، لیکن یہاں ہم آپ کو اس کی گٹھلی یا بیج کے فائدے بتائیں گے۔ آڑو کے بیجوں میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم کو کئی طرح کے مسائل سے نجات دلاتی ہیں۔

آڑو کے بیجوں سے فائدہ اٹھائیں:

1۔ آڑو کے بیجوں میں منرلز، پوٹاشئیم، وٹامنز،اور اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جس سے قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اورآپ کم بیمارہوتے ہیں۔
2۔ آڑو کے بیج سکھا کران کا پاؤڈربنا کر رکھ لیں، اسے مختلف بیماریوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ خواتین کے ماہانہ ایام میں درد کو کم کرنے کے لئے یہ فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
3۔ آڑو کے بیج وزن کم کرنے میں بھی مفید سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے بیجوں کا پاؤڈرکھانے سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
4۔ آڑو کے بیجوں کا تیل کان کے درد کی صورت میں کان میں ڈالیں تو اس سے فوری آرام مل جاتا ہے۔۔
5۔ آڑو کے بیجوں کا پاؤڈر جلد کے مسائل حل کرنے میں بھی کام آتا ہے، جلد پہ ایکنی، پمپلز، داغ دھبوں کی صورت میں جلد کے بہت سے مسائل آڑو کے بیجوں سے حل کیے جاسکتے ہیں۔ آڑو کے بیجوں کا تیل جلد پر لگانے سے بھی جلد خوبصورت ہوتی ہے۔
6۔ آڑو کا استعمال آنکھوں کے لئے فائدہ مند ہے ، لیکن آڑو کے بیجوں کا پاؤڈر ریٹینا کو صحت مند رکھتا ہے۔ اس میں بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جوکہ آنکھوں کے لئے بہترین ہے۔
7۔آڑو کے بیجوں کے استعمال کینسرکے خلیوں کو افزائش سے روکتا ہے۔ اس میں بھرپور مقدار میں اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں ، جوکہ فری ریڈیکلز کا خاتمہ کرتا ہے۔

نوٹ:

آڑو کے بیجوں کے استعمال سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کر لیں۔

Arroo Ke Beejon Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Arroo Ke Beejon Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Arroo Ke Beejon Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16206 Views   |   15 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 December 2024)

آڑو کے بیج اب پھینکیے نہیں ۔۔۔ ان کے فائدے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

آڑو کے بیج اب پھینکیے نہیں ۔۔۔ ان کے فائدے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آڑو کے بیج اب پھینکیے نہیں ۔۔۔ ان کے فائدے جان کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔