برطانیہ کی خوبصورت ترین ماڈل کی محبت کی کہانی ۔۔ جنرل ایوب خان کو پسند کرنے والی ماڈل کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ معلومات

پاکستان کی مشہور شخصیات ایسے بھی تھیں جو کہ پاکستان میں تو مقبول تھیں ہی مگر باہر دنیا میں بھی ان کے چاہنے والے کم نہیں تھے۔ جیسے عمران خان کے چاہنے والے بیرون ملک میں بھی ہیں، اسی طرح کئی شخصیات ایسی ہیں جن کے چاہنے والے موجود ہیں۔

جنرل ایوب خان کا شمار پاکستان کے ان چند لیڈرز میں ہوتا تھا جو کہ پُر اثر شخصیت کے مالک تھے، اگرچہ ڈکٹیٹر تھے مگر مغربی دنیا میں ایوب خان اپنا ایک ایسا تاثر چھوڑا تھا، جس نے سب کو اپنا گرویدہ بنا دیا تھا۔

حتٰی کہ مغربی میڈیا بھی ایوب خان کو ایک اچھا انسان تصور کرتا تھا۔ ایوب خان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ برطانیہ کی مشہور فوجی اکیڈمی سے فارغ التحصیل تھے، اور اپنی اس اکیڈمی کو کریڈٹ دیا کرتے تھے۔ صرف مغربی میڈیا ہی انہیں اہمیت نہیں دیتا تھا بلکہ مشہور برطانوی ماڈل کرسٹین کیلر بھی ایوب خان کی مداح تھیں۔

کرسٹین کیلر ایوب خان کو بے حد پسند کیا کرتی تھی، اور انہیں ایک بہترین انسان سمجھتی تھیں۔ نہ صرف روسی سفارتکار، بلکہ نوجوان برطانوی ماڈل کو ان دنوں دنیا کی کئی اہم شخصیات تک رسائی حاصل تھی، جن میں پاکستان کے اس وقت کے فوجی حکمران جنرل ایوب خان کا بھی نام آتا ہے۔

جنرل ایوب خان کب کبھی لندن جایا کرتے تھے تو انہیں رہنے کے لیے مشہور بکنگہم شائر میں واقع کلیوڈن کی پُرتعیش جاگیر پر ٹھہرایا جاتا تھا۔ یہی وہ مقام تھا جہاں جنرل ایوب اور کرسٹین کی ملاقات ہوئی تھی۔

بکنگہم شائر میں ایک سوئمنگ پول بھی واقع تھا جہاں مشہور شخصیات آیا کرتی تھیں۔ جنرل ایوب اور کرسٹین کی ملاقات اسی مقام پر ہوئ تھی۔

کرسٹین جنرل ایوب خان کی شخصیت سے اس حد تک متاثر ہوئی تھیں کہ انہوں نے ٹی وی انٹرویو میں ایوب خان کی شخصیت کو دلفریب اور پُر کشش قرار دیا تھا۔ وہ کہتی تھیں کہ جنرل ایوب جازب نظر شخصیت کے مالک ہی۔

بی بی سی کے مطابق پاکستان کے انگریزی اخبار ڈان میں ایک مضمون شائع ہوا تھا، جس کے مطابق لندن کے ایک سوئمنگ پول پر پارٹی منعقد ہوئی تھی، جس میں ایوب خان بن بلائے مہمان تھے۔

دراصل اس وقت کے ہائی کمشنر جنرل یوسف آفریدی جنرل ایوب کو اپنے ساتھ لے گئے تھے، کیونکہ جنرل یوسف مدعو تھے۔ اسی دن کرسٹین کیلر دیگر لڑکیوں کے ہمراہ سوئمنگ پول میں موجود تھیں، اور تیراکی کر رہی تھیں۔

جنرل ایوب اور کرسٹین کے درمیان اس دن بھی بات چیت ہوئی تھی مگر شاید وہ دن اور موقع مناسبت کے لحاظ سے صحیح نہیں تھا، جب ہی میڈیا سمیت کئی لوگوں کی جانب سے اس ملاقات پر سوال اٹھائے گئے۔

کرسٹین اگرچہ جنرل ایوب کو پسند کرتی تھیں، لیکن میڈیا کی منفی خبروں اور لوگوں کی باتون کی وجہ سے ایوب خان اور ان کے درمیان دوریاں پیدا ہوئیں، جبکہ دوسری وجہ یہ بھی تھی کہ کرسٹین پر برطانیہ میں روس کی جاسوسی کا الزام عائد ہوا تھا جس کی وجہ سے ماڈل کو چھ ماہ قید کی سزا ملی تھی۔

کرسٹین اگرچہ خوبصورت تھیں لیکن وہ ایوب خان کی شخصیت سے متاثر تھیں اور چاہتی تھیں کہ ہر موقع پر ایوب خان کو متاثر کریں۔ کرسٹین کیلر 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

سابقہ خاتون اول امریکہ کا دورہ:

سابقہ خاتون اول امریکہ جیکی کینیڈی کی جانب سے بھی جنرل ایوب کی شخصیت کی تعریف کی گئی تھی، جس وقت وہ پاکستان آئی تھیں، ایوب خان کا دور دوراں تھا۔ جیکی کینیڈی جنرل ایوب خان کی مہمان نوازی سے بے حد متاثر ہوئی تھیں۔

Gen Ayub Aur British Model

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Gen Ayub Aur British Model and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gen Ayub Aur British Model to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2468 Views   |   23 Nov 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

برطانیہ کی خوبصورت ترین ماڈل کی محبت کی کہانی ۔۔ جنرل ایوب خان کو پسند کرنے والی ماڈل کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ معلومات

برطانیہ کی خوبصورت ترین ماڈل کی محبت کی کہانی ۔۔ جنرل ایوب خان کو پسند کرنے والی ماڈل کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ برطانیہ کی خوبصورت ترین ماڈل کی محبت کی کہانی ۔۔ جنرل ایوب خان کو پسند کرنے والی ماڈل کے ساتھ کیا ہوا؟ دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔