برگد کی داڑھی کو تیل میں ڈال دیں۔۔ گنج پن ہو یا مردانہ کمزوری کے مسائل، برگد کے 5 بڑے فائدے جان کر آپ بھی آج ہی اس کو گھر لے آئیں گے

برگد کا درخت مضبوط ترین درخت ہے جس کو درختوں کا شیر بھی کہا جاتا ہے۔ جس قدر مضبوط، اس قدر گہرا اور فائدے مند ہے۔ یہ کسی بھی علاقے میں بآسانی اگ جاتا ہے۔ اس کی کونپلیں اور پھول میں سے ایک چپچپا مادہ نکلتا ہے جبکہ اس کی داڑھی بھی ہوتی ہے جو لمبے بالوں کی طرح ہوتی ہے۔

آج سے قبل کے فوڈز میں ہم نے آپ کو برگد کے کئی فائدے بتائے ہیں اور اب اس کے وہ 5 اہم فائدے بتانے جا رہے ہیں جو امراض آج کل سب سے زیادہ بڑھ رہے ہیں۔

1 بالوں کے لئے:

گنج پن کے کئی مہنگے سے مہنگے علاج ہیں اور ان میں ایک سستا علاج برگد کی داڑھی سے ہے۔ اس کے لئے ناریل کا تیل اچھی طرح گرم کریں پھر اس میں کلونجی کا پاؤڈراور میتھی دانے کا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور چھان کر صرف تیل الگ کرلیں۔
٭ برگد کی داڑھی کو 1 دن سورج کی دھوپ لگائیں اور پھر اس کو تیل میں ڈال تیل کو بھی ایک دن سورج کی دھوپ میں رکھ دیں کہ اچھی طرح مکس ہو جائے۔

٭ پھر اس تیل کو بالوں میں نہانے سے 45 منٹ قبل بالوں میں لگادیں۔ اس سے بال بھی جلدی بڑھیں گے اور گرنے بھی کم ہو جائیں گے۔

2 مردانہ کمزوری:

مردانہ کمزوری ایک مرض ہے جس کا ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ یہ علاج بھی مفید ہے۔ اس کے لیے آپ برگد کی داڑھی کے چھلکوں کو ہٹا دیں اور اندر سے نکلنے والی سفید ڈنڈیوں کو سکھا کر پیس لیں اور پاؤڈر میں مصری ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچ کھائیں۔

3 لیکوریا:

لیکوریا یا وائٹ ڈسچارج کی صورت میں بھی آپ اس کو اسی طرح استعمال کریں۔ (برگد کی داڑھی کے چھلکوں کو ہٹا دیں اور اندر سے نکلنے والی سفید ڈنڈیوں کو سکھا کر پیس لیں اور پاؤڈر میں مصری ملا کر صبح و شام ایک ایک چمچ کھائیں۔ )

4 شوگر کا زخم:

زیتون کے تیل میں برگد کی داڑھی کو ڈال کر چھوڑ دیں اور جسم کے جس حصے میں درد ہے یا شوگر کے زخم ہیں وہاں اس کا لیپ لگائیں۔ یہ زیادہ فائدے مند ہے۔

5 مچھروں سے تنگ:

اس موسم میں مچھروں سے تنگ ہیں برگ کی داڑھی کے بالوں کو گھر میں دھونی کے طور پر جلائیں یہ مچھروں کو بھگانے میں مدد دیتی ہے۔

Bargad Darhi Oil Ke Fayde

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bargad Darhi Oil Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bargad Darhi Oil Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   4446 Views   |   29 Nov 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

برگد کی داڑھی کو تیل میں ڈال دیں۔۔ گنج پن ہو یا مردانہ کمزوری کے مسائل، برگد کے 5 بڑے فائدے جان کر آپ بھی آج ہی اس کو گھر لے آئیں گے

برگد کی داڑھی کو تیل میں ڈال دیں۔۔ گنج پن ہو یا مردانہ کمزوری کے مسائل، برگد کے 5 بڑے فائدے جان کر آپ بھی آج ہی اس کو گھر لے آئیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ برگد کی داڑھی کو تیل میں ڈال دیں۔۔ گنج پن ہو یا مردانہ کمزوری کے مسائل، برگد کے 5 بڑے فائدے جان کر آپ بھی آج ہی اس کو گھر لے آئیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔