کپڑے سیتے ہوئے بار بار دھاگہ ٹوٹتا ہے یا سلائی خراب ہوتی ہے؟ گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا وہی طریقہ جو کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں

سلائی مشین صرف خواتین کی ہی نہیں بلکہ مرد حضرات کی بھی ضرورت بن گئی ہے ۔ ایک سے بڑھ کر ایک درزی حضرات موجود ہیں اور گھروں میں درزنیں ہیں جو کپڑوں کو مہارت سے سیتی ہیں اور سلائی مشین کو سیٹ کرتی رہتی ہیں۔ مشین کی دیگر چیزوں سے متعلق ہم نے بتایا تھا جس پر لوگوں کی جانب سے کمنٹ کرکے یہ پوچھا گیا تھا کہ سلائی مشین اگر دھاگہ زیادہ توڑے تو کیا کریں، آسان ٹپ جو گھر بیٹھے آپ کرسکتے ہیں جس سے آپ کی مشین نہ تو دھاگہ توڑے گی اور نہ رُکے گی۔

دھاگہ توڑنے سے بچانے کی ٹپ:

٭ مشین کا تیل سارے پرزوں میں ڈالیئے۔
٭ جہاں دھاگہ ڈالتی ہیں، اس میں بھی ڈالیئے اور تھوڑا سا تیل دھاگے پر بھی ڈالیئے۔
٭ اس کے بعد مشین کو تھوڑی دیر چلائیے اور دیکھیں کہ دھاگہ ٹوٹ رہا ہے یا نہیں، اگر کوئی زیادہ مسئلہ نہیں ہوا ہوگا تو دھاگہ نہیں ٹوٹے گا۔
٭ پھر بھی دھاگہ ٹوٹے تو آپ مشین کا گز بدل کر چیک کرلیں۔ اس سے دھاگہ نہیں ٹوٹے گا اور چاند کو بھی بدل لیجیئے۔

مشین کا دھاگہ کب ٹوٹتا ہے؟

جب مشین کے اندر لگی چھوٹی سی دھاگے کی ڈبی کا دھاگہ بہت زیادہ ٹائٹ یعنی کَس جاتا ہے یا پھر ڈھیلا ہوجاتا ہے تو اس صورت میں مشین چلتے چلتے دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے۔

سلائی خراب آنا:

کپڑے پر سلائی لگاتے وقت ان پر دھاگے سے کھچاؤ اور سلوٹیں بن جاتی ہے جس سے سلائی میں نفاست نہیں کھائی دیتی اور بعض اوقات تو گُچھا بھی بن جاتا ہے۔ اس سے بچنے کیلیئے ایک آسان طریقہ:
٭ مشین میں سلائی کی جگہ پر لگا ہوا اُسکا پیر کھولیں، پیر کھولنے کے بعد اسکی پٹری کھولنے کیلیئے وہاں دو اِسکُرو لگے ہونگے انہیں بھی کھول کر نیچے لگی پلیٹ نکال لیں۔ اب سب سے پہلے انگلی سے چیک کریں کہ جس سوراخ میں سوئی ڈالی جاتی ہے وہ کُھردُرا تو نہیں اگر اس میں خراش محسوس ہو تو آپکو کرنا یہ ہے کہ، ریگ مال کا ایک ٹکڑا لے کر اسکی مدد سے اس جگہ کی گھسائی کریں اور اس وقت تک گھسیں جب تک کہ پلیٹ کی سطح ہموار نہ ہوجائے۔ اب اس پلیٹ کو واپس اسکی جگہ پر لگا کر دونوں پیچ لگانے کے بعد اسکا پاؤں بھی لگادیں۔ جب یہ سب ہوجائے تو مشین سے سلائی لگا کر چیک کرلیں کہ اب تو اس میں کھچاؤ نہیں۔

وقت کپڑے پر دانہ محسوس ہونا:

اگر کپڑے میں نیچے کی طرف سے دانہ یا کھچاؤ محسوس ہو تومشین پر لگی چوڑیوں کو 2 سے 3 بار ٹائٹ کرلیں اور اگر دانہ اوپر کی جانب سے محسوس ہوتو 2 سے 3 چوڑیاں ڈھیلی کریں۔

Silai Machin Theek Karne Ki Tips

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Silai Machin Theek Karne Ki Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Silai Machin Theek Karne Ki Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   1 Comments   |   16604 Views   |   08 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 March 2024)

Very very good tips God blees you

  • Aftab, Thul

کپڑے سیتے ہوئے بار بار دھاگہ ٹوٹتا ہے یا سلائی خراب ہوتی ہے؟ گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا وہی طریقہ جو کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں

کپڑے سیتے ہوئے بار بار دھاگہ ٹوٹتا ہے یا سلائی خراب ہوتی ہے؟ گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا وہی طریقہ جو کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کپڑے سیتے ہوئے بار بار دھاگہ ٹوٹتا ہے یا سلائی خراب ہوتی ہے؟ گھر بیٹھے سلائی مشین ٹھیک کرنے کا وہی طریقہ جو کاریگر بھی استعمال کرتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔